Mazhar-ul-Quran - Al-Insaan : 11
فَوَقٰىهُمُ اللّٰهُ شَرَّ ذٰلِكَ الْیَوْمِ وَ لَقّٰىهُمْ نَضْرَةً وَّ سُرُوْرًاۚ
فَوَقٰىهُمُ : پس انہیں بچالیا اللّٰهُ : اللہ نے شَرَّ : بُرائی ذٰلِكَ الْيَوْمِ : اس دن وَلَقّٰىهُمْ : اور انہیں عطا کی نَضْرَةً : تازگی وَّسُرُوْرًا : اور خوش دلی
پھر2 اللہ نے ان کو اس دن کی برائی سے بچا لیا اور انہیں تازگی اور خوشحالی عطا فرمائی۔
(ف 2) یعنی جس چیز سے وہ ڈرتے تھے اللہ نے اس سے محفوظ ومامون رکھ اور ان کے چہروں کو تازگی اور دلوں کو سرور عطا کیے۔
Top