Mazhar-ul-Quran - Al-Insaan : 12
وَ جَزٰىهُمْ بِمَا صَبَرُوْا جَنَّةً وَّ حَرِیْرًاۙ
وَجَزٰىهُمْ : اور انہیں بدلہ دیا بِمَا صَبَرُوْا : ان کے صبر پر جَنَّةً : جنت وَّحَرِيْرًا : اور ریشمی لباس
اور3 ان کے صبر کے بدلے میں ان کو جنت اور ریشمی لباس دئے۔
(ف 3) یعنی یہ لوگ دنیا کی تنگیوں اور سختیوں پر صبر کرکے معاصی سے رکے اور اطاعت پر جمے رہے تھے اس لیے اللہ نے ان کو عیش کرنے کے لیے جنت کے باغ اور ریشمی لباس مرحمت فرمائے۔
Top