Mazhar-ul-Quran - Al-Insaan : 3
اِنَّا هَدَیْنٰهُ السَّبِیْلَ اِمَّا شَاكِرًا وَّ اِمَّا كَفُوْرًا
اِنَّا : بیشک ہم هَدَيْنٰهُ : ہم نے اسے دکھائی السَّبِيْلَ : راہ اِمَّا : خواہ شَاكِرًا : شکر کرنے والا وَّاِمَّا : اور خواہ كَفُوْرًا : ناشکرا
بیشک3 ہم نے اس کو (رسول بھیج کر) راہ بتائی (اب) وہ شکر گزار ہے (یعنی مومن) یا ناشکرا (یعنی کافر) ۔
(ف 3) فرمایا کہ ہم نے مخلوق کو ایک سیدھاراستہ بتایا ایک مضمون توحید اور اطاعت کا اپنے تمام پیغمبروں کے ذریعہ سے پہنچایا ایسی کتابیں نازل کیں جن میں شک کے قابل کوئی بات نہ تھی اور ایسے رسول بھیجے جن کی رسالت صاف طور پر اپنی صداقت کا آئینہ تھے مگر پھر بھی مخلوق کی دوقسم کی ہوگی۔ بعض نے اللہ کو مانا اور اس کا حق پہچانا یعنی مومن سعید، اور بعض نے ناشکری اور ناحق کو کوشی پر کمر باندھ لی، یعنی کافرشقی آگے دونوں کا انجام مذکور ہے۔
Top