Mazhar-ul-Quran - Al-Insaan : 5
اِنَّ الْاَبْرَارَ یَشْرَبُوْنَ مِنْ كَاْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوْرًاۚ
اِنَّ : بیشک الْاَبْرَارَ : نیک بندے يَشْرَبُوْنَ : پئیں گے مِنْ : سے كَاْسٍ : پیالے كَانَ مِزَاجُهَا : اس میں آمیزش ہوگی كَافُوْرًا : کافور کی
بیشک5 نیک لوگ وہ جام پئیں گے جس میں کافور کی آمیزش ہے۔
(ف 5) یعنی وہ اچھے لوگ جو اپنے ایمان میں مخلص تھے اور اللہ کے تابعدار بندے، وہ جنت میں شراب ناب کے پیالے پلائے جائیں گے وہ شراب جس میں کافور بہشتی ملایاجائے گا، یہ کافور دنیا کا نہیں بلکہ جنت کا ایک خاص چشمہ ہے جو خاص طور پر اللہ کے مقرب ومخصوص بندوں کو ملے گا شائد اس کو ٹھنڈا خوشبودار اور مفرح اور سفید رنگ ہونے کی وجہ سے کافور کہتے ہوں گے ، آگے فرمایا کہ وہ چشمہ ان بندوں کے اختیار میں ہوگا جدھر اشارہ کریں گے اسی طرح نہریں چلنے لگیں گی۔
Top