Mazhar-ul-Quran - Al-Anfaal : 64
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ حَسْبُكَ اللّٰهُ وَ مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ۠   ۧ
يٰٓاَيُّھَا : اے النَّبِيُّ : نبی حَسْبُكَ : کافی ہے تمہیں اللّٰهُ : اللہ وَمَنِ : اور جو اتَّبَعَكَ : تمہارے پیرو ہیں مِنَ : سے الْمُؤْمِنِيْنَ : مومن (جمع)
اے نبی رحمت (ﷺ) للہ تمہیں کافی ہے اور (کافی ہیں) وہ مسلمان جنہوں نے تمہاری پیروی کی ہے
حضرت عمر ؓ کے اسلام لانے وقت مسلمانوں کی تعداد شان نزول : حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ کی روایت ہے کہ انتالیس مسلمان پہلے تھے۔ جب حضرت عمر ؓ اسلام لائے اور چالیس مسلمان پورے ہوگئے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ امام بخاری نے اپنی تاریخ میں اس شان نزول کے اختلاف کا یوں فیصلہ کیا ہے کہ آیت خواہ مکی ہو یا مدنی، اس لئے آیت کا مضمون عام ہے۔ اس واسطے اس آیت کو بدر کی لڑائی کی آیتوں میں رکھایا گیا ہے تاکہ حاصل مطلب آیت کا یہ ٹھر جاوے کہ اس لڑائی میں جس طرح کچھ اوپر تین سو مسلمانوں کو غیبی مدد سے ہزار دشمنوں پر فتح ہوئی، اسی آئندہ بھی مسلمانوں کی جس قدر جماعت لڑائی میں اللہ کے رسول کے ساتھ ہوگی وہ اللہ کی مدد سے دشمنوں پر فتح حاصل کرنے کے لئے اللہ کے رسول کو کافی ہے۔
Top