Tafseer-e-Baghwi - Al-Muminoon : 88
قُلْ مَنْۢ بِیَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَیْءٍ وَّ هُوَ یُجِیْرُ وَ لَا یُجَارُ عَلَیْهِ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
قُلْ : فرما دیں مَنْ : کون بِيَدِهٖ : اس کے ہاتھ میں مَلَكُوْتُ : بادشاہت (اختیار) كُلِّ شَيْءٍ : ہر چیز وَّهُوَ : اور وہ يُجِيْرُ : پناہ دیتا ہے وَلَا يُجَارُ : اور پناہ نہیں دیا جاتا عَلَيْهِ : اس کے خلاف اِنْ : اگر كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ : تم جانتے ہو
کہو اگر تم جانتے ہو تو بتاؤ کہ وہ کون ہے جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہی ہے اور وہ پناہ دیتا ہے اور اسکے مقابل کوئی کسی کو پناہ نہیں دے سکتا ؟
88۔ قل من بیدہ ملکوت کل شئی۔ ملکوت کا معنی ہے حکومت، عزت، غلبہ، ملکوت میں واؤ اور تاء مبالغہ کے لیے ہے وھویجیر ، وہ جس کو چاہتا ہے برائی سے بچاتا ہے۔ ولایجار علیہ، اور جس کو اللہ پناہ نہ دے اور اس کو کوئی پناہ نہیں دے سکتا، اللہ جس کو دکھ پہنچانا چاہے تو اس کو دکھ پہنچنے سے کوئی بچا نہیں سکتا، اور کوئی شخص اللہ کو ضرر پہنچانے کی قدرت نہیں رکھتا۔ ان کنتم تعلمون، اس کا معنی یہ ہے کہ تم اگر جانتے ہو تو پھر جواب دو ۔
Top