Mualim-ul-Irfan - Al-Insaan : 7
یُوْفُوْنَ بِالنَّذْرِ وَ یَخَافُوْنَ یَوْمًا كَانَ شَرُّهٗ مُسْتَطِیْرًا
يُوْفُوْنَ : وہ پوری کرتے ہیں بِالنَّذْرِ : (اپنی) نذریں وَيَخَافُوْنَ : اور وہ ڈر گئے يَوْمًا : اس دن سے كَانَ : ہوگی شَرُّهٗ : اس کی بُرائی مُسْتَطِيْرًا : پھیلی ہوئی
کیا نماز تہجد فرض ہے : سورة کی ابتدا میں اللہ تعالیٰ نے رات کو قیام کا حکم دیا ۔ یہ حکم سال بھر تک نافذ رہا ۔ اور نماز تہجد حضور ﷺ اور آپ کے صحابہ پر فرض رہی۔ ام المومنین حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ سورة کے پہلے اور دوسرے رکوع کے درمیان بارہ مہینے کا وقفہ ہے۔ اور اس دوران تہجد کی نماز فرض رہی۔ البتہ دوسرا رکوع نازل ہونے پر اس آیت کے ذریعہ فرضیت ختم ہوگی۔ یعنی اللہ تعالیٰ نے آسانی فرمادی۔ مگر امت کے حق میں اس کا استجباب باقی ہے۔ بلکہ تمام نفلی نمازوں میں نماز تہجد کی فضیلت سب سے زیادہ ہے۔
Top