Mualim-ul-Irfan - An-Naba : 14
وَّ اَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًاۙ
وَّاَنْزَلْنَا : اور نازل کیا ہم نے مِنَ الْمُعْصِرٰتِ : بادلوں سے مَآءً : پانی ثَجَّاجًا : بکثرت
اور ہم نے آسمان کی طرف سے نچڑینوالے بادلوں سے زور سے بہنے والا پانی اتارا
(پانی ایک عظیم نعمت ہے) فرمایا وانزلنا من المعصرت ماء ثجاجا اور ہم نے آسمان کی طرف سے (نچڑنے والے بادلوں سے ) زور سے بہنے والا پانی اتارا ، جو ایک دوسرے کے ساتھ ٹکراتا ہے ۔ بادل پانی سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں ۔ وہ ایک دوسرے سے ٹکراتے ہیں تو نچڑتے ہیں ۔ اور جتنا پانی بہنانا مقصود ہوتا ہے بہ جاتا ہیں ۔ وہ ایک دوسرے سے ٹکراتے ہیں تو نچڑتے ہیں ۔ اور جتنا پانی بہانا مقصود ہوتا ہے بہ جاتا ہے ۔ اور پانی بہانے سے مقصو دیہ ہے لنخرج بہ حبا ونباتا تا کہ اس سے دانے اور سبزہ اگائیں ۔ وجنت الفافا اور گھنے باغ پیدا کریں جو کہ متاعا لکم ولا نعامکم تمہارے اور تمہارے جانوروں کے فائدے کے لیے ہیں ۔
Top