Mutaliya-e-Quran - Yunus : 101
قُلِ انْظُرُوْا مَا ذَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ مَا تُغْنِی الْاٰیٰتُ وَ النُّذُرُ عَنْ قَوْمٍ لَّا یُؤْمِنُوْنَ
قُلِ : آپ کہ دیں انْظُرُوْا : دیکھو مَاذَا : کیا ہے فِي : میں السَّمٰوٰتِ : آسمانوں وَالْاَرْضِ : زمین وَمَا تُغْنِي : اور نہیں فائدہ دیتیں الْاٰيٰتُ : نشانیاں وَالنُّذُرُ : اور ڈرانے والے عَنْ : سے قَوْمٍ : لوگ لَّا يُؤْمِنُوْنَ : وہ نہیں مانتے
اِن سے کہو “زمین اور آسمانوں میں جو کچھ ہے اسے آنکھیں کھول کر دیکھو" اور جو لوگ ایمان لانا ہی نہیں چاہتے ان کے لیے نشانیاں اور تنبیہیں آخر کیا مفید ہو سکتی ہیں
قُلِ [ آپ کہئے ] انْظُرُوْا [ تم لوگ دیکھو ] مَاذَا [ اس کو جو ] فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۭ [ آسمانوں اور زمین میں ہے ] وَمَا تُغْنِي [ اور کام نہیں آتیں ] الْاٰيٰتُ [ نشانیاں ] وَالنُّذُرُ [ اور ڈرانے والے ] عَنْ قَوْمٍ [ ایسے لوگوں کے ] لَّا يُؤْمِنُوْنَ [ جو ایمان نہیں لاتے ] (آیت ۔ 101) النذر جمع مکسر ہے نذیر کا ۔
Top