Mutaliya-e-Quran - Yunus : 49
قُلْ لَّاۤ اَمْلِكُ لِنَفْسِیْ ضَرًّا وَّ لَا نَفْعًا اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ١ؕ لِكُلِّ اُمَّةٍ اَجَلٌ١ؕ اِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ فَلَا یَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً وَّ لَا یَسْتَقْدِمُوْنَ
قُلْ : آپ کہ دیں لَّآ اَمْلِكُ : نہیں مالک ہوں میں لِنَفْسِيْ : اپنی جان کے لیے ضَرًّا : کسی نقصان وَّلَا نَفْعًا : اور نہ نفع اِلَّا : مگر مَا : جو شَآءَ اللّٰهُ : چاہے اللہ لِكُلِّ اُمَّةٍ : ہر ایک امت کے لیے ہر ایک امت کے لیے اَجَلٌ : ایک وقت مقررہر ایک امت کے لیے اِذَا : جب جَآءَ : آجائے گا اَجَلُھُمْ : ان کا وقت فَلَا يَسْتَاْخِرُوْنَ : پس نہ تاخیر کریں گے وہ سَاعَةً : ایک گھڑی وَّلَا : اور نہ يَسْتَقْدِمُوْنَ : جلدی کریں گے وہ
کہو “میرے اختیار میں خود اپنا نفع و ضرر بھی نہیں، سب کچھ اللہ کی مشیّت پر موقوف ہے ہر امّت کے لیے مُہلت کی ایک مدّت ہے، جب یہ مدّت پُوری ہو جاتی ہے تو گھڑی بھر کی تقدیم و تاخیر بھی نہیں ہوتی"
قُلْ [ آپ کہئے ] لَّآ اَمْلِكُ [ میں اختیار نہیں رکھتا ] لِنَفْسِيْ [ اپنی جان کے لیے ] ضَرًّا [ کسی تکلیف کا ] وَّلَا نَفْعًا [ اور نہ کسی نفع کا ] اِلَّا [ مگر ] مَا [وہ جو ] شَاۗءَ [ چاہے ] اللّٰهُ ۭ [ اللہ ] لِكُلِّ اُمَّةٍ [ ہر ایک امت کے لیے ] اَجَلٌ ۭ [ خاتمے کا ایک وقت ہے ] اِذَا [جب بھی ] جَاۗءَ [ آئے گا ] اَجَلُھُمْ [ ان کا وقت ] فَلَا يَسْتَاْخِرُوْنَ [ تو وہ لوگ نہ پیچھے ہوں گے ] سَاعَةً [ ایک گھڑی ] وَّلَا يَسْتَقْدِمُوْنَ [ اور نہ آگے ہوں گے ]
Top