Mutaliya-e-Quran - Yunus : 61
وَ مَا تَكُوْنُ فِیْ شَاْنٍ وَّ مَا تَتْلُوْا مِنْهُ مِنْ قُرْاٰنٍ وَّ لَا تَعْمَلُوْنَ مِنْ عَمَلٍ اِلَّا كُنَّا عَلَیْكُمْ شُهُوْدًا اِذْ تُفِیْضُوْنَ فِیْهِ١ؕ وَ مَا یَعْزُبُ عَنْ رَّبِّكَ مِنْ مِّثْقَالِ ذَرَّةٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ وَ لَاۤ اَصْغَرَ مِنْ ذٰلِكَ وَ لَاۤ اَكْبَرَ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍ
وَمَا تَكُوْنُ : اور نہیں ہوتے تم فِيْ شَاْنٍ : کسی حال میں وَّمَا تَتْلُوْا : اور نہیں پڑھتے مِنْهُ : اس سے مِنْ : سے۔ کچھ قُرْاٰنٍ : قرآن وَّلَا تَعْمَلُوْنَ : اور نہیں کرتے مِنْ عَمَلٍ : کوئی عمل اِلَّا : مگر كُنَّا : ہم ہوتے ہیں عَلَيْكُمْ : تم پر شُهُوْدًا : گواہ اِذْ تُفِيْضُوْنَ : جب تم مشغول ہوتے ہو فِيْهِ : اس میں وَمَا يَعْزُبُ : اور نہیں غائب عَنْ : سے رَّبِّكَ : تمہارا رب مِنْ : سے مِّثْقَالِ : برابر ذَرَّةٍ : ایک ذرہ فِي الْاَرْضِ : زمین میں وَلَا : اور نہ فِي السَّمَآءِ : آسمان میں وَلَآ : اور نہ اَصْغَرَ : چھوٹا مِنْ : سے ذٰلِكَ : اس وَلَآ : اور نہ اَكْبَرَ : بڑا اِلَّا : مگر فِيْ : میں كِتٰبٍ مُّبِيْنٍ : کتاب روشن
اے نبیؐ، تم جس حال میں بھی ہوتے ہو اور قرآن میں سے جو کچھ بھی سُناتے ہو، اور لوگو، تم بھی جو کچھ کرتے ہو اُس سب کے دوران میں ہم تم کو دیکھتے رہتے ہیں کوئی ذرہ برابر چیز آسمان اور زمین میں ایسی نہیں ہے، نہ چھوٹی نہ بڑی، جو تیرے رب کی نظر سے پوشیدہ ہو اور ایک صاف دفتر میں درج نہ ہو
وَمَا تَكُوْنُ [ اور آپ نہیں ہوتے ] فِيْ شَاْنٍ [ کسی کام میں ] وَّمَا تَتْلُوْا [ اور آپ نہیں پڑھتے ] مِنْهُ [ اس سے ] مِنْ قُرْاٰنٍ [ کچھ قرآن میں سے ] وَّلَا تَعْمَلُوْنَ [ اور تم لوگ عمل نہیں کرتے ] مِنْ عَمَلٍ [ کوئی بھی عمل ] اِلَّا [ مگر (یہ کہ ) ] كُنَّا [ہم ہوتے ہیں ] عَلَيْكُمْ [ تو لوگوں پر ] شُهُوْدًا [ موجود ] اِذْ [ جب ] تُفِيْضُوْنَ [ تم لوگ پھیلاتے ہو (یعنی تبلیغ کرتے ہو) ] فِيْهِ ۭ [ اس میں ] وَمَا يَعْزُبُ [ اور پوشیدہ نہیں ہوپاتی ] عَنْ رَّبِّكَ [ آپ کے رب سے ] مِنْ مِّثْقَالِ ذَرَّةٍ [ کسی بھی ذرہ کے ہم وزن (کوئی چیز ) ] فِي الْاَرْضِ [ زمین میں ] وَلَا فِي السَّمَاۗءِ [ اور نہ ہی آسمان میں ] وَلَآ اَصْغَرَ [ اور نہ ہی زیادہ چھوٹی ] مِنْ ذٰلِكَ [ اس سے ] وَلَآ اَكْبَرَ [ اور نہ ہی زیادہ بڑی ] اِلَّا [مگر (یہ کہ ) ] فِيْ كِتٰبٍ مُّبِيْنٍ [ (سب کچھ ) ایک واضح کتاب میں ہے ] ش ء ن : (ف) شانا ۔ قدرومنزلت والا کام کرنا ، اپنی فطرت کے مطابق کام کرنا ۔ شان ، اسم ذات بھی ہے ۔ کام ، مصروفیت ۔ زیر مطالعہ آیت ۔ 61 ۔ ع ز ب ــ: (ن) عزبا ، پوشیدہ ہونا ۔ غائب ہونا ۔ زیر مطالعہ آیت ۔ 61 ۔ ترکیب : (آیت ۔ 61) ما تکون اور ماتتلوا کے ما کو نافیہ ماننا بہتر ہے کیونکہ آگے لا تعملون بھی آیا ہے اور اس کے آگے الا بھی آیا ہے ۔ ذرۃ پر عطف ہونے کی وجہ سے اصغر اور اکبر حالت جز میں ہیں ۔ فی کتب مبین قائم مقام خبر ہے۔ اس کا مبتدا اور خبر دونوں محذوف ہیں ۔
Top