Mutaliya-e-Quran - Yunus : 68
قَالُوا اتَّخَذَ اللّٰهُ وَلَدًا سُبْحٰنَهٗ١ؕ هُوَ الْغَنِیُّ١ؕ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ اِنْ عِنْدَكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍۭ بِهٰذَا١ؕ اَتَقُوْلُوْنَ عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ
قَالُوا : وہ کہتے ہیں اتَّخَذَ : بنا لیا اللّٰهُ : اللہ وَلَدًا : بیٹا سُبْحٰنَهٗ : وہ پاک ہے ھُوَ : وہ الْغَنِيُّ : بےنیاز لَهٗ : اس کے لیے مَا : جو فِي السَّمٰوٰتِ : آسمانوں میں وَمَا : اور جو فِي الْاَرْضِ : زمین میں اِنْ : نہیں عِنْدَكُمْ : تمہارے پاس مِّنْ : کوئی سُلْطٰنٍ : دلیل بِهٰذَا : اس کے لیے اَتَقُوْلُوْنَ : کیا تم کہتے ہو عَلَي اللّٰهِ : اللہ پر مَا : جو لَا تَعْلَمُوْنَ : تم نہیں جانتے
لوگوں نے کہہ دیا کہ اللہ نے کسی کو بیٹا بنایا ہے سبحان اللہ! وہ تو بے نیاز ہے، آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اس کی ملک ہے تمہارے پاس اس قول کے لیے آخر کیا دلیل ہے؟ کیا تم اللہ کے متعلق وہ باتیں کہتے ہو جو تمہارے علم میں نہیں ہیں؟
قَالُوا [ انھوں نے کہا ] اتَّخَذَ [ بنایا ] اللّٰهُ [ اللہ نے ] وَلَدًا [ ایک بیٹا ] سُبْحٰنَهٗ ۭ [ (حالانکہ ) اس کی پاکیزگی ہے (ہر ضرورت سے ) ] ھُوَ الْغَنِيُّ ۭ [ وہ ہی بےنیاز ہے ] لَهٗ [ اس کا ہی ہے ] مَا [وہ جو ] فِي السَّمٰوٰتِ [ آسمانوں میں ہے ] وَمَا [اور وہ جو ] فِي الْاَرْضِ ۭ [ زمین میں ہے ] اِنْ [ نہیں ہے ] عِنْدَكُمْ [ تم لوگوں کے پاس ] مِّنْ سُلْطٰنٍۢ [ کوئی بھی دلیل ] بِهٰذَا ۭ [ اس کے لیے ] اَ [ کیا ] تَقُوْلُوْنَ [ تم لوگ کہتے ہو ] عَلَي اللّٰهِ [ اللہ پر ] مَا [ وہ جو ] لَا تَعْلَمُوْنَ [ تم لوگ نہیں جانتے ہو ]
Top