Mutaliya-e-Quran - Yunus : 71
وَ اتْلُ عَلَیْهِمْ نَبَاَ نُوْحٍ١ۘ اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖ یٰقَوْمِ اِنْ كَانَ كَبُرَ عَلَیْكُمْ مَّقَامِیْ وَ تَذْكِیْرِیْ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ فَعَلَى اللّٰهِ تَوَكَّلْتُ فَاَجْمِعُوْۤا اَمْرَكُمْ وَ شُرَكَآءَكُمْ ثُمَّ لَا یَكُنْ اَمْرُكُمْ عَلَیْكُمْ غُمَّةً ثُمَّ اقْضُوْۤا اِلَیَّ وَ لَا تُنْظِرُوْنِ
وَاتْلُ : اور پڑھو عَلَيْهِمْ : ان پر (انہیں) نَبَاَ : خبر نُوْحٍ : نوح اِذْ قَالَ : جب اس نے کہا لِقَوْمِهٖ : اپنی قوم سے يٰقَوْمِ : اے میری قوم اِنْ كَانَ : اگر ہے كَبُرَ : گراں عَلَيْكُمْ : تم پر مَّقَامِيْ : میرا قیام وَتَذْكِيْرِيْ : اور میرا نصیحت بِاٰيٰتِ اللّٰهِ : اللہ کی آیات کے ساتھ فَعَلَي اللّٰهِ : پس اللہ پر تَوَكَّلْتُ : میں نے بھرسہ کیا فَاَجْمِعُوْٓا : پس تم مقرر کرلو اَمْرَكُمْ : اپنا کام وَشُرَكَآءَكُمْ : اور تمہارے شریک ثُمَّ : پھر لَا يَكُنْ : نہ رہے اَمْرُكُمْ : تمہارا کام عَلَيْكُمْ : تم پر غُمَّةً : کوئی شبہ ثُمَّ : پھر اقْضُوْٓا : تم کر گزرو اِلَيَّ : میرے ساتھ وَلَا تُنْظِرُوْنِ : اور نہ مجھے مہلت دو
اِن کو نوحؑ کا قصہ سناؤ، اُس وقت کا قصہ جب اُس نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ “اے برادران قوم، اگر میرا تمہارے درمیان رہنا اور اللہ کی آیات سنا سنا کر تمہیں غفلت سے بیدار کرنا تمہارے لیے ناقابل برداشت ہو گیا ہے تو میرا بھروسہ اللہ پر ہے، تم اپنے ٹھیرائے ہوئے شریکوں کو ساتھ لے کر ایک متفقہ فیصلہ کر لو اور جو منصوبہ تمہارے پیش نظر ہو اس کو خوب سوچ سمجھ لو تاکہ اس کا کو ئی پہلو تمہاری نگاہ سے پوشیدہ نہ رہے، پھر میرے خلاف اس کو عمل میں لے آؤ اور مجھے ہرگز مہلت نہ دو
وَاتْلُ عَلَيْهِمْ [اور آپ پڑھ کر سنائیں ان لوگوں کو ] نَبَاَ نُوْحٍ ۘ [ نوح کی خبر ] اِذْ [ جب ] قَالَ [ انھوں نے کہا ] لِقَوْمِهٖ [ اپنی قوم سے ] يٰقَوْمِ [ اے میری قوم ] اِنْ [ اگر ] كَانَ [ ہے ] كَبُرَ [ بھاری ] عَلَيْكُمْ [ تم لوگوں پر ] مَّقَامِيْ [ میرا کھڑا ہونا ] وَتَذْكِيْرِيْ [ اور میرا نصیحت کرنا ] بِاٰيٰتِ اللّٰهِ [ اللہ کی آیات سے ] فَعَلَي اللّٰهِ [ تو اللہ پر ہی ] تَوَكَّلْتُ [ میں نے (تو ) بھروسہ کیا ] فَاَجْمِعُوْٓا [پھر تم لوگ جمع کرو ] اَمْرَكُمْ [ اپنے مشورہ کو ] وَشُرَكَاۗءَكُمْ [ اور اپنے شریکوں کو ] ثُمَّ [ پھر ] لَا يَكُنْ [ چاہیے کہ نہ ہو ] اَمْرُكُمْ [ تمہارا مشورہ ] عَلَيْكُمْ [ تم لوگوں پر ] غُمَّةً [ کسی مبہم حال میں ] ثُمَّ [ پھر ] اقْضُوْٓا [ تم لوگ فیصلہ کرو ] اِلَيَّ [ میری طرف (یعنی میرے متعلق ) ] وَلَا تُنْظِرُوْنِ [ اور تم لوگ مہلت مت دو مجھ ]
Top