Mutaliya-e-Quran - Yunus : 92
فَالْیَوْمَ نُنَجِّیْكَ بِبَدَنِكَ لِتَكُوْنَ لِمَنْ خَلْفَكَ اٰیَةً١ؕ وَ اِنَّ كَثِیْرًا مِّنَ النَّاسِ عَنْ اٰیٰتِنَا لَغٰفِلُوْنَ۠   ۧ
فَالْيَوْمَ : سو آج نُنَجِّيْكَ : ہم تجھے بچا دیں گے بِبَدَنِكَ : تیرے بدن سے لِتَكُوْنَ : تاکہ تو رہے لِمَنْ : ان کے لیے جو خَلْفَكَ : تیرے بعد آئیں اٰيَةً : ایک نشانی وَاِنَّ : اور بیشک كَثِيْرًا : اکثر مِّنَ النَّاسِ : لوگوں میں سے عَنْ : سے اٰيٰتِنَا : ہماری نشانیاں لَغٰفِلُوْنَ : غافل ہیں
اب تو ہم صرف تیری لاش ہی کو بچائیں گے تاکہ تو بعد کی نسلوں کے لیے نشان عبرت بنے اگرچہ بہت سے انسان ایسے ہیں جو ہماری نشانیوں سے غفلت برتتے ہیں"
فَالْيَوْمَ [پس آج ] نُنَجِّيْكَ [ بچا رکھیں گے تجھ کو ] بِبَدَنِكَ [ تیرے بدن کے ساتھ ] لِتَكُوْنَ [ تاکہ تو ہوجائے ] لِمَنْ [ ان کے لئے جو ] خَلْفَكَ [ تیرے پیچھے (آنے والے ) ہیں ] اٰيَةً ۭ [ ایک نشانی ] وَاِنَّ [ اور بیشک ] كَثِيْرًا مِّنَ النَّاسِ [ لوگوں میں سے اکثر ] عَنْ اٰيٰتِنَا [ ہماری نشانیوں سے ] لَغٰفِلُوْنَ [غفلت برتنے والے ہیں ] ب د ن : (ن) بدنا ، موٹے یا فربہ جسم والا ہونا ۔ بدن ، اسم ذات بھی ہے ۔ جسم ، زیر مطالعہ آیت 92 ۔ بدنۃ ، ج : بدن ، قربانی کے فربہ جانور جو مکہ میں ذبح کئے جائیں ۔ وَالْبُدْنَ جَعَلْنٰهَا لَكُمْ مِّنْ شَعَاۗىِٕرِ اللّٰهِ [ اور قربانی کے فربہ جانور ہم نے بنایا ان کو تمہارے لیے اللہ کے شعائر میں سے ] 22:36 ۔
Top