Mutaliya-e-Quran - Hud : 106
فَاَمَّا الَّذِیْنَ شَقُوْا فَفِی النَّارِ لَهُمْ فِیْهَا زَفِیْرٌ وَّ شَهِیْقٌۙ
فَاَمَّا : پس الَّذِيْنَ : جو لوگ شَقُوْا : بدبخت فَفِي : سو۔ میں النَّارِ : دوزخ لَهُمْ : ان کے لیے فِيْهَا : اس میں زَفِيْرٌ : چیخنا وَّشَهِيْقٌ : اور دھاڑنا
جو بد بخت ہوں گے وہ دوزخ میں جائیں گے (جہاں گرمی اور پیاس کی شدت سے) وہ ہانپیں گے اور پھنکارے ماریں گے
[فَاَمَا : پھر جہاں تک ] [ الَّذِينَ : وہ لوگ ہیں جو ] [شَقُوْا : بدبخت ہوئے ] [ فَفِي النَارِ : تو (وہ) آگ میں ہیں ] [لَهُمْ : وہ لوگ ] [ فِيْهَا زَفِيْرٌ: اس میں آہیں بھرنے والے ہیں ] [ وَّشَهِيْقٌ : اور سسکیاں لینے والے ہیں ] زر [زَفْرًا : (ض) روتے وقت سانس باہر نکالنا۔ آہ بھرنا۔ چیخنا۔] [زَفِیْرٌ: آہیں بھرنے والا۔ چیخنے والا۔ زیر مطالعہ آیت۔ 106 ۔] ش ھـ ق [تَشْھَاقًا : (ف۔ س) روتے وقت سانس اندر کھینچنا۔ سس کی لینا۔ رینکنا۔] [شَھِیْقٌ: سس کی لینے والا۔ رینکنے والا۔ زیر مطالعہ آیت۔ 106 ۔]
Top