Mutaliya-e-Quran - Hud : 14
فَاِلَّمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَكُمْ فَاعْلَمُوْۤا اَنَّمَاۤ اُنْزِلَ بِعِلْمِ اللّٰهِ وَ اَنْ لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ فَهَلْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ
فَاِنْ لَّمْ يَسْتَجِيْبُوْا : پھر اگر وہ جواب نہ دے سکیں لَكُمْ : تمہارا فَاعْلَمُوْٓا : تو جان لو اَنَّمَآ : کہ یہ تو اُنْزِلَ : نازل کیا گیا ہے بِعِلْمِ اللّٰهِ : اللہ کے علم سے وَاَنْ : اور یہ کہ لَّآ اِلٰهَ : کوئی معبود نہیں اِلَّا هُوَ : اس کے سوا فَهَلْ : پس کیا اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ : تم اسلام لاتے ہو
اب اگر وہ (تمہارے معبود) تمہاری مدد کو نہیں پہنچتے تو جان لو کہ یہ اللہ کے علم سے نازل ہوئی ہے اور یہ کہ اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں ہے پھر کیا تم (اس امر حق کے آگے) سر تسلیم خم کر تے ہو؟"
فَاِنْ لَّمْ يَسْتَجِيْبُوْا [ پھر اگر وہ لوگ جواب نہ دیں ] لَكُمْ [ تم کو ] فَاعْلَمُوْٓا [ تو جان لو ] اَنَّمَآ اُنْزِلَ [ کہ اس کو تو بس اتارا گیا ] بِعِلْمِ اللّٰهِ [ اللہ کے علم سے ] وَاَنْ [ اور یہ کہ ] لَّآ اِلٰهَ [ کوئی بھی الہ نہیں ہے ] اِلَّا [ مگر ] هُوَ ۚ [ وہ ] فَهَلْ [ تو کیا ] اَنْتُمْ [ تم لوگ ] مُّسْلِمُوْنَ [ فرمانبرداری کرنے والے ہو ] (آیت ۔ 14) فالم دراصل فان لم ہے ۔
Top