Mutaliya-e-Quran - Hud : 23
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ اَخْبَتُوْۤا اِلٰى رَبِّهِمْ١ۙ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ
اِنَّ : بیشک الَّذِيْنَ : جو لوگ اٰمَنُوْا : ایمان لائے وَعَمِلُوا : اور انہوں نے عمل کیے الصّٰلِحٰتِ : نیک وَاَخْبَتُوْٓا : اور عاجزی کی اِلٰي رَبِّهِمْ : اپنے رب کے آگے اُولٰٓئِكَ : یہی لوگ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ : جنت والے هُمْ : وہ فِيْهَا : اس میں خٰلِدُوْنَ : ہمیشہ رہیں گے
رہے وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے اور اپنے رب ہی کے ہو کر رہے، تو یقیناً وہ جنتی لوگ ہیں اور جنت میں وہ ہمیشہ رہیں گے
اِنَّ [بیشک ] الَّذِيْنَ [ وہ لوگ جو ] اٰمَنُوْا [ ایمان لائے ] وَعَمِلُوا [اور عمل کئے ] الصّٰلِحٰتِ [ نیکیوں کے ] وَاَخْبَتُوْٓا [ اور عاجزی اختیار کی ] اِلٰي رَبِّهِمْ ۙ [ اپنے رب کی طرف ] اُولٰۗىِٕكَ [ وہی لوگ ] اَصْحٰبُ الْجَــنَّةِ ۚ [ جنت والے ہیں ] هُمْ [ وہ لوگ ] فِيْهَا [ اس میں ] خٰلِدُوْنَ [ ہمیشہ رہنے والے ہیں ] خ ب ت : (ض) ۔ خبتا (1) کسی کا چرچا مٹ جانا ۔ (2) پست اور نرم ہونا۔ (افعال ) اخباتا ، پست اور نرم زمین میں اترنا ، پستی اور عاجزی اختیار کرنا۔ زیر مطالعہ آیت ۔ 23، مخبت ۔ اسم الفاعل ہے ۔ عاجزی کرنے والا ۔ وبشر المخبتین (اور آپ خوشخبری سنا دیں عاجزی کرنے والوں کو ] 22:34
Top