Mutaliya-e-Quran - Ibrahim : 17
یَّتَجَرَّعُهٗ وَ لَا یَكَادُ یُسِیْغُهٗ وَ یَاْتِیْهِ الْمَوْتُ مِنْ كُلِّ مَكَانٍ وَّ مَا هُوَ بِمَیِّتٍ١ؕ وَ مِنْ وَّرَآئِهٖ عَذَابٌ غَلِیْظٌ
يَّتَجَرَّعُهٗ : اسے گھونٹ گھونٹ پیے گا وَلَا : اور نہ يَكَادُ يُسِيْغُهٗ : گلے سے اتار سکے گا اسے وَيَاْتِيْهِ : اور آئے گی اسے الْمَوْتُ : موت مِنْ : سے كُلِّ مَكَانٍ : ہر طرف وَّمَا هُوَ : اور نہ وہ بِمَيِّتٍ : مرنے والا وَ : اور مِنْ وَّرَآئِهٖ : اس کے پیچھے عَذَابٌ : عذاب غَلِيْظٌ : سخت
جسے وہ زبردستی حلق سے اتارنے کی کوشش کرے گا اور مشکل ہی سے اتار سکے گا موت ہر طرف سے اس پر چھائی رہے گی مگر وہ مرنے نہ پائے گا اور آگے ایک سخت عذاب اس کی جان کا لاگو رہے گا
[يَّتَجَرَّعُهٗ : وہ مشکل سے گھونٹ گھونٹ پیئے گا اس کو ] [وَلَا يَكَادُ : اور لگے گا نہیں کہ ] [ يُسِيْغُهٗ : وہ گلے سے اتارے گا اس کو ] [وَيَاْتِيْهِ : اور آئے گی اس کے پاس ] [ الْمَوْتُ : موت ] [مِنْ كُلِ مَكَان : ہر جگہ سے ] [ وَّ : اس حال میں کہ ] [مَا هُوَ : وہ نہیں ہوگا ] [ بِمَيِّتٍ : مردہ ] [وَمِنْ وَّرَاۗىِٕهٖ : اور اس کے پیچھے ] [ عَذَابٌ غَلِيْظٌ: ایک غلیظ عذاب ہے ] ج ر ع [جَرْعًا : (ف) پانی یکبارگی پی جانا۔] [تَجَرُّعًا : (تفعل) بتکلف گھونٹ گھونٹ پینا، زیر مطالعہ آیت 17 ۔] س و غ [سَوْغًا : (ن) آسانی سے گلے سے اترنا۔ خوشگوار ہونا۔] [سَائعٌ: فَاعِلٌ کے وزن پر صفت ہے۔ خوشگوار ہونے والا یعنی خوشگوار۔ لَبَنًا خَالِصًا سَاگغًا لِّلشّٰرِبِیْنَ (خالص دودھ، خوشگوار ہوتے ہوئے پینے والوں کے لئے) 16:66 ۔] [اِسَاغَۃً : (افعال) آسانی سے گلے سے اتارنا۔ زیر مطالعہ آیت۔ 17 ۔]
Top