Mutaliya-e-Quran - An-Nahl : 80
وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْۢ بُیُوْتِكُمْ سَكَنًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ جُلُوْدِ الْاَنْعَامِ بُیُوْتًا تَسْتَخِفُّوْنَهَا یَوْمَ ظَعْنِكُمْ وَ یَوْمَ اِقَامَتِكُمْ١ۙ وَ مِنْ اَصْوَافِهَا وَ اَوْبَارِهَا وَ اَشْعَارِهَاۤ اَثَاثًا وَّ مَتَاعًا اِلٰى حِیْنٍ
وَاللّٰهُ : اور اللہ جَعَلَ : بنایا لَكُمْ : تمہارے لیے مِّنْ : سے بُيُوْتِكُمْ : تمہارے گھروں سَكَنًا : سکونت کی (رہنے کی) جگہ) وَّجَعَلَ : اور بنایا لَكُمْ : تمہارے لیے مِّنْ : سے جُلُوْدِ : کھالیں الْاَنْعَامِ : چوپائے بُيُوْتًا : گھر (ڈیرے) تَسْتَخِفُّوْنَهَا : تم ہلکا پاتے ہو انہیں يَوْمَ ظَعْنِكُمْ : اپنے کوچ کے دن وَيَوْمَ : اور دن اِقَامَتِكُمْ : اپنا قیام وَ : اور مِنْ : سے اَصْوَافِهَا : ان کی اون وَاَوْبَارِهَا : اور ان کی پشم وَاَشْعَارِهَآ : اور ان کے بال اَثَاثًا : سامان وَّمَتَاعًا : اور برتنے کی چیزیں اِلٰىحِيْنٍ : ایک وقت (مدت
اللہ نے تمہارے لیے تمہارے گھروں کو جائے سکون بنایا اس نے جانوروں کی کھالوں سے تمہارے لیے ایسے مکان پیدا کیے جنہیں تم سفر اور قیام، دونوں حالتوں میں ہلکا پاتے ہو اُس نے جانوروں کے صوف اور اون اور بالوں سے تمہارے لیے پہننے اور برتنے کی بہت سی چیزیں پیدا کر دیں جو زندگی کی مدت مقررہ تک تمہارے کام آتی ہیں
[وَاللّٰهُ : اور اللہ ہی نے ] [ جَعَلَ : بنایا ] [ لَكُمْ : تمہارے لئے ] [ مِّنْۢ بُيُوْتِكُمْ : تمہارے گھروں سے ] [ سَكَنًا : آرام ] [ وَّجَعَلَ : اور اس نے بنائے ] [ لَكُمْ : تمہارے لئے ] [ مِّنْ جُلُوْدِ الْانعام : چوپایوں کی کھالوں سے ] [ بُيُوْتًا : کچھ گھر ] [ تَسْتَخِفُّوْنَهَا : تم لوگ ہلکا پاتے ہو جن کو ] [ يَوْمَ ظَعْنِكُمْ : اپنے کوچ کرنے کے دن ] [ وَيَوْمَ اِقَامَتِكُمْ ۙ: اور اپنی اقامت کرنے کے دن ] [ وَمِنْ اَصْوَافِهَا : اور ان کے اونوں سے ] [ وَاَوْبَارِهَا : اور ان کی پشموں سے ] [ وَاَشْعَارِهَآ : اور ان کے بالوں سے ] [ اَثَاثًا : (اس نے بنائے) کچھ گرہستی کے سامان ] [ وَّمَتَاعًا : اور کچھ برتنے کی چیزیں ] [ اِلٰى حِيْنٍ : ایک مدت تک ] ظ ع ن [ظَعْنًا : (ف) سفر پر روانہ ہونا۔ کوچ کرنا۔ زیر مطالعہ آیت۔ 80 ۔] ص و [ صَوَفًا : (س) مینڈھے کا بہت اون والا ہونا۔] صُوْفٌ ج اَصْوَافٌ اسم ذات ہے۔ اون۔ زیر مطالعہ آیت۔ 80 ۔] و ب ر [ وَبَرًا : (س) بہت پشم والا ہونا۔] [ وَبَرٌ ج اُوْبَارٌ۔ اسم ذات بھی ہے۔ پشم۔ خرگوش کے نرم بال۔ زیر مطالعہ آیت۔ 80] ء ث ث [ اَثَاثًا : (ن) گھنا اور گنجان ہونا۔ بکثرت ہونا۔] [ اَثَاثٌ اسم ذات بھی ہے۔ گھر گرہستی کا وافر سامان۔ زیر مطالعہ آیت۔ 80 ۔]
Top