Mutaliya-e-Quran - An-Nahl : 84
وَ یَوْمَ نَبْعَثُ مِنْ كُلِّ اُمَّةٍ شَهِیْدًا ثُمَّ لَا یُؤْذَنُ لِلَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ لَا هُمْ یُسْتَعْتَبُوْنَ
وَيَوْمَ : اور جس دن نَبْعَثُ : ہم اٹھائیں گے مِنْ : سے كُلِّ : ہر اُمَّةٍ : امت شَهِيْدًا : ایک گواہ ثُمَّ : پھر لَا يُؤْذَنُ : نہ اجازت دی جائے گی لِلَّذِيْنَ : وہ لوگ كَفَرُوْا : انہوں نے کفر کیا (کافر) وَ : اور لَا هُمْ : نہ وہ يُسْتَعْتَبُوْنَ : عذر قبول کیے جائیں گے
(اِنہیں کچھ ہوش بھی ہے کہ اُس روز کیا بنے گی) جبکہ ہم ہر امت میں سے ایک گواہ کھڑا کریں گے، پھر کافروں کو نہ حجتیں پیش کرنے کا موقع دیا جائیگا نہ ان سے توبہ و استغفار ہی کا مطالبہ کیا جائے گا
[وَيَوْمَ : اور جس دن ] [ نَبْعَثُ : ہم اٹھائیں گے ] [ مِنْ كُلِ اُمَّةٍ : ہر امت سے ] [ شَهِيْدًا : ایک گواہ ] [ ثُمَّ : پھر ] [ لَا يُؤْذَنُ : اجازت نہیں دی جائے گی (بولنے کی)] [ لِلَّذِيْنَ : ان کو جنھوں نے ] [ كَفَرُوْا : کفر کیا ] [ وَلَا هُمْ : اور نہ ہی وہ لوگ ] [ يُسْتَعْتَبُوْنَ : منائے جائیں گے ] ع ت ب [عَتْبًا : (ن۔ ض) خفگی کرنا۔ ملامت کرنا۔] [ اِعْتَابًا : (افعال) ناراضگی کے سبب کو دور کرنا۔ کسی کو راضی کرنا۔] مُعْتَبٌ اسم المفعول ہے۔ راضی کیا ہوا۔ وَاِنْ یَّسْتَعْتِبُوْا فَمَا ھُمْ مِّنَ الْمُعْتَبِیْنَ (اور اگر وہ لوگ رضا مندی چاہیں گے تو وہ نہیں ہوں گے راضی کئے ہوئوں میں سے) 41:24 ۔ [اِسْتِعْتَابًا : (استفعال) کسی کی رضامندی چاہنا۔ کسی کو منانا۔ زیر مطالعہ آیت۔ 84 ۔]
Top