Mutaliya-e-Quran - Al-Baqara : 87
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ وَ قَفَّیْنَا مِنْۢ بَعْدِهٖ بِالرُّسُلِ١٘ وَ اٰتَیْنَا عِیْسَى ابْنَ مَرْیَمَ الْبَیِّنٰتِ وَ اَیَّدْنٰهُ بِرُوْحِ الْقُدُسِ١ؕ اَفَكُلَّمَا جَآءَكُمْ رَسُوْلٌۢ بِمَا لَا تَهْوٰۤى اَنْفُسُكُمُ اسْتَكْبَرْتُمْ١ۚ فَفَرِیْقًا كَذَّبْتُمْ١٘ وَ فَرِیْقًا تَقْتُلُوْنَ
وَلَقَدْ : اور البتہ اٰتَيْنَا : ہم نے دی مُوْسٰى : موسیٰ الْكِتَابَ : کتاب وَ : اور قَفَّيْنَا : ہم نے پے درپے بھیجے مِنْ بَعْدِهٖ : اس کے بعد بِالرُّسُلِ : رسول وَاٰتَيْنَا : اور ہم نے دی عِیْسَى : عیسیٰ ابْنَ : بیٹا مَرْيَمَ : مریم الْبَيِّنَاتِ : کھلی نشانیاں وَ : اور اَيَّدْنَاهُ : اس کی مدد کی بِرُوْحِ الْقُدُسِ : روح القدس کے ذریعہ اَ فَكُلَّمَا : کیا پھر جب جَآءَكُمْ : آیا تمہارے پاس رَسُوْلٌ : کوئی رسول بِمَا : اس کے ساتھ جو لَا : نہ تَهْوٰى : چاہتے اَنْفُسُكُمُ : تمہارے نفس اسْتَكْبَرْتُمْ : تم نے تکبر کیا فَفَرِیْقًا : سو ایک گروہ کَذَّبْتُمْ : تم نے جھٹلایا وَفَرِیْقًا : اور ایک گروہ تَقْتُلُوْنَ : تم قتل کرنے لگتے
ہم نے موسیٰؑ کو کتاب دی، اس کے بعد پے در پے رسول بھیجے، آخر کار عیسیٰؑ ابن مریمؑ کو روشن نشانیاں دے کر بھیجا اور روح پاک سے اس کی مدد کی پھر یہ تمہارا کیا ڈھنگ ہے کہ جب بھی کوئی رسول تمہاری خواہشات نفس کے خلاف کوئی چیز لے کر تمہارے پاس آیا، تو تم نے اس کے مقابلے میں سرکشی ہی کی، کسی کو جھٹلایا اور کسی کو قتل کر ڈالا
[ وَلَقَدْ اٰتَيْنَا : اور بیشک ہم نے دیا ] [ مُوْسَى الْكِتٰبَ : موسیٰ کو کتاب (یعنی تورات ] وَقَفَّيْنَا مِنْۢ بَعْدِهٖ : اور ہم نے بھیجا ان کے بعد ] [ بِالرُّسُلِ ۡ: رسولوں کو ] [ وَاٰتَيْنَا عِيْسَى ابْنَ مَرْيَمَ : اور ہم نے دیا عیسیٰ بن مریم کو ] [ الْبَيِّنٰتِ : روشن دلیلیں یعنی معجزات ] [ وَاَيَّدْنٰهُ بِرُوْحِ الْقُدُسِ ۭ: اور ہم نے تقویت دی ان کو پاکیزگی کی روح یعنی جبرایل سے ] [ اَفَكُلَّمَا : تو کیا (ایسا نہیں ہوا کہ ( جب بھی ] [ جَاۗءَكُمْ : آیا تمہارے پاس ] [ رَسُوْلٌۢ : کوئی رسول ] [ بِمَا لَا تَهْوٰٓى: اس کے ساتھ جو نہیں چاہتے ] [ اَنْفُسُكُمُ : تمہارے جی ] [ اسْتَكْبَرْتُمْ : تو تم لوگوں نے گھمنڈ کیا ] [ ۚفَفَرِيْقًا : پس ایک فریق کو ] [ كَذَّبْتُمْ ۡ: تم نے جھٹلایا ] [ وَفَرِيْقًا : اور ایک فریق کو ] [ تَقْتُلُوْنَ : قتل کرتے ہو ]
Top