Mutaliya-e-Quran - Al-Muminoon : 12
وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ سُلٰلَةٍ مِّنْ طِیْنٍۚ
وَ : اور لَقَدْ خَلَقْنَا : البتہ ہم نے پیدا کیا الْاِنْسَانَ : انسان مِنْ : سے سُلٰلَةٍ : خلاصہ (چنی ہوئی) مِّنْ طِيْنٍ : مٹی سے
ہم نے انسان کو مٹی کے ست سے بنایا
وَلَقَدْ خَلَقْنَا [ اور بیشک ہم نے پیدا کیا ] الْاِنْسَانَ [ انسان کو ] مِنْ سُلٰـلَـةٍ [ ایک جوہر سے ] مِّنْ طِيْنٍ [ مٹی میں سے ] س ل ل : (ن) سلا ۔ (1) کسی چیز میں سے کوئی چیز آہستہ آہستہ نکالنا ۔ (2) کہیں سے کوئی چیز چپکے سے لے جانا ۔ سلالۃ کسی چیز سے نکالی ہوئی چیز ۔ خلاصہ ، جوہر ۔ ست ۔ زیر مطالعہ آیت ۔ 12 ۔ (تفعل) تسلل ۔ بھیڑ میں سے چپکے سے کھسک جانا ، آیت ۔ قَدْ يَعْلَمُ اللّٰهُ الَّذِيْنَ يَتَسَلَّـلُوْنَ مِنْكُمْ (جان لیا ہے اللہ نے ان کو جو چپکے سے سٹک جاتے ہیں تم میں سے ) 24:63 ۔
Top