Mutaliya-e-Quran - Ash-Shu'araa : 128
اَتَبْنُوْنَ بِكُلِّ رِیْعٍ اٰیَةً تَعْبَثُوْنَ
اَتَبْنُوْنَ : کیا تم تعمیر کرتے ہو بِكُلِّ رِيْعٍ : ہر بلندی پر اٰيَةً : ایک نشانی تَعْبَثُوْنَ : کھیلنے کو (بلا ضرورت)
یہ تمہارا کیا حال ہے کہ ہر اونچے مقام پر لا حاصل ایک یادگار عمارت بنا ڈالتے ہو
اَتَبْنُوْنَ [ کیا تم لوگ تعمیر کرتے ہو ] بِكُلِّ رِيْعٍ [ ہر ٹیلے پر ] اٰيَةً [ کوئی نشان ] تَعْبَثُوْنَ [ (پھر) مذاق کرتے ہو (راہگیروں سے)] ر ی ع۔ (ض) ریعا نشو و نما پانا۔ زیادہ ہونا۔ ریع بلند جگہ۔ ٹیلہ۔ زیر مطالعہ آیت ۔ 128 ۔ نوٹ۔ 1: آیت۔ 128 ۔ کی تفسیر میں ایک رائے یہ ہے کہ یہ لوگ سرراہ بلند جگہوں پر بارہ دری یا اسی قسم کی دیگر تعمیرات کرتے تھے۔ پھر وہاں بیٹھ کر راہ چلنے والوں سے تمسخر کرتے اور انھیں پریشان کرتے تھے۔ (تفسیر تعیمی) ۔ دوسری رائے یہ ہے کہ یہ لوگ بلند جگہوں پر ایسی یادگاریں تعمیر کرتے تھے جن میں کسی کو افادیت نہیں ہوتی تھی، جن کا مقصد دولت کی نمائش کے علاوہ اور کچھ نہیں ہوتا تھا۔ (تفہیم القرآن)
Top