Mutaliya-e-Quran - Ash-Shu'araa : 183
وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَۚ
وَلَا تَبْخَسُوا : اور نہ گھٹاؤ النَّاسَ : لوگ اَشْيَآءَهُمْ : ان کی چیزیں وَلَا تَعْثَوْا : اور نہ پھرو فِي الْاَرْضِ : زمین میں مُفْسِدِيْنَ : فساد مچاتے ہوئے
اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دو زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو
وَلَا تَبْخَسُوا [ اور حق سے کم مت دو ] النَّاسَ [ لوگوں کو ] اَشْيَاۗءَهُمْ [ ان کی چیزیں ] وَلَا تَعْثَوْا [ اور انتشار مت پھیلاؤ] فِي الْاَرْضِ [ زمین میں ] مُفْسِدِيْنَ [ نظم بگاڑنے والے ہوتے ہوئے ] نوٹ۔ 1: وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْيَاۗءَهُمْ کی ایک صورت اشیاء میں ملاوٹ بھی ہے کہ کوئی شخص گندم میں جو ، گھی میں چربی اور دودھ میں پانی ملا کر فروخت کرے۔ اس طرح وہ بظاہر خریدار کو وزن یا پیمانہ کے اعتبار سے تو چیز پوری کردیتا ہے لیکن اس کے اندر اصل شے کم ہوتی ہے۔ (تدبر قرآن)
Top