Mutaliya-e-Quran - Al-Qasas : 18
فَاَصْبَحَ فِی الْمَدِیْنَةِ خَآئِفًا یَّتَرَقَّبُ فَاِذَا الَّذِی اسْتَنْصَرَهٗ بِالْاَمْسِ یَسْتَصْرِخُهٗ١ؕ قَالَ لَهٗ مُوْسٰۤى اِنَّكَ لَغَوِیٌّ مُّبِیْنٌ
فَاَصْبَحَ : پس صبح ہوئی اس کی فِي الْمَدِيْنَةِ : شہر میں خَآئِفًا : ڈرتا ہوا يَّتَرَقَّبُ : انتظار کرتا ہوا فَاِذَا الَّذِي : تو ناگہاں وہ جس اسْتَنْصَرَهٗ : اس نے مددمانگی تھی اس سے بِالْاَمْسِ : کل يَسْتَصْرِخُهٗ : وہ (پھر) اس سے فریاد کر رہا ہے قَالَ : کہا لَهٗ : اس کو مُوْسٰٓى : موسیٰ اِنَّكَ : بیشک تو لَغَوِيٌّ : البتہ گمراہ مُّبِيْنٌ : کھلا
دُوسرے روز وہ صبح سویرے ڈرتا اور ہر طرف سے خطرہ بھانپتا ہوا شہر میں جا رہا تھا کہ یکایک کیا دیکھتا ہے کہ وہی شخص جس نے کل اسے مدد کے لیے پکارا تھا آج پھر اسے پکار رہا ہے موسیٰؑ نے کہا "تُو تو بڑا ہی بہکا ہُوا آدمی ہے"
فَاَصْبَحَ [ پھر وہ (علیہ السلام) صبح کو ہوئے (یعنی گئے)] فِي الْمَدِيْنَةِ [ اس شہر میں ] خَاۗىِٕفًا [ ڈرنے والے ہوتے ہوئے ] يَّتَرَقَّبُ [ چوکنا ہوتے ہوئے ] فَاِذَا [ پھر جب ہی ] الَّذِي [ جس نے ] اسْتَـنْصَرَهٗ [ مدد مانگی تھی ان سے ][ بِالْاَمْسِ [ گزشتہ کل ] يَسْتَــصْرِخُهٗ ۭ [ وہ فریاد کرتا ہے ان (علیہ السلام) سے ] قَالَ [ کہا ] لَهٗ [ اس سے ] مُوْسٰٓى [ موسیٰ (علیہ السلام) نے ] اِنَّكَ [ بیشک تو ] لَغَوِيٌّ مُّبِيْنٌ [ یقینا ایک کھلا گمراہ ہے
Top