Mutaliya-e-Quran - Al-Qasas : 26
قَالَتْ اِحْدٰىهُمَا یٰۤاَبَتِ اسْتَاْجِرْهُ١٘ اِنَّ خَیْرَ مَنِ اسْتَاْجَرْتَ الْقَوِیُّ الْاَمِیْنُ
قَالَتْ : بولی وہ اِحْدٰىهُمَا : ان میں سے ایک يٰٓاَبَتِ : اے میرے باپ اسْتَاْجِرْهُ : اسے ملازم رکھ لو اِنَّ : بیشک خَيْرَ : بہتر مَنِ : جو۔ جسے اسْتَاْجَرْتَ : تم ملازم رکھو الْقَوِيُّ : طاقتور الْاَمِيْنُ : امانت دار
ان دونوں عورتوں میں سے ایک نے اپنے باپ سے کہا "ابّا جان، اس شخص کو نوکر رکھ لیجیے، بہترین آدمی جسے آپ ملازم رکھیں وہی ہو سکتا ہے جو مضبُوط اور امانت دار ہو"
قَالَتْ [ کہا ] اِحْدٰىهُمَا [ ان دونوں کی ایک نے ] يٰٓاَبَتِ [ اے میرے والد ] اسْتَاْجِرْهُ ۡ [ آپ مزدوری پر رکھیں ان کو ] اِنَّ [ بیشک ] خَيْرَ مَنِ اسْـتَاْجَرْتَ [ جس کو آپ مزدوری پر رکھیں اس کا بہتر وہ ہے جو ] الْقَوِيُّ [ قوی ہے ] الْاَمِيْنُ [ امین ہے ]
Top