Mutaliya-e-Quran - Al-Qasas : 62
وَ یَوْمَ یُنَادِیْهِمْ فَیَقُوْلُ اَیْنَ شُرَكَآءِیَ الَّذِیْنَ كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ
وَيَوْمَ : اور جس دن يُنَادِيْهِمْ : وہ پکارے گا انہیں فَيَقُوْلُ : پس کہے گا وہ اَيْنَ : کہاں شُرَكَآءِيَ : میرے شریک الَّذِيْنَ : وہ جنہیں كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ : تم گمان کرتے تھے
اور (بھول نہ جائیں یہ لوگ) اُس دن کو جب کہ وہ اِن کو پکارے گا اور پوچھے گا "کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کا تم گمان رکھتے تھے؟"
وَيَوْمَ [اور جس دن ] يُنَادِيْهِمْ [وہ پکارے گا ان کو ] فَيَقُوْلُ [پھر وہ کہے گا ] اَيْنَ [کہاں ہیں ] شُرَكَاۗءِيَ الَّذِيْنَ [میرے وہ شریک جن پر ] كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ [تم لوگ زعم کیا کرتے تھے ] ۔
Top