Mutaliya-e-Quran - Al-Qasas : 79
فَخَرَجَ عَلٰى قَوْمِهٖ فِیْ زِیْنَتِهٖ١ؕ قَالَ الَّذِیْنَ یُرِیْدُوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا یٰلَیْتَ لَنَا مِثْلَ مَاۤ اُوْتِیَ قَارُوْنُ١ۙ اِنَّهٗ لَذُوْ حَظٍّ عَظِیْمٍ
فَخَرَجَ : پھر وہ نکلا عَلٰي : پر (سامنے) قَوْمِهٖ : اپنی قوم فِيْ : میں (ساتھ) زِيْنَتِهٖ : اپنی زیب و زینت قَالَ : کہا الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو يُرِيْدُوْنَ : چاہتے تھے الْحَيٰوةَ الدُّنْيَا : دنیا کی زندگی يٰلَيْتَ : اے کاش لَنَا مِثْلَ : ہمارے پاس ہوتا ایسا مَآ اُوْتِيَ : جو دیا گیا قَارُوْنُ : قارون اِنَّهٗ : بیشک وہ لَذُوْ حَظٍّ : نصیب والا عَظِيْمٍ : بڑا
ایک روز وہ اپنی قوم کے سامنے اپنے پُورے ٹھاٹھ میں نکلا جو لوگ حیات دنیا کے طالب تھے وہ اسے دیکھ کر کہنے لگے "کاش ہمیں بھی وہی کچھ ملتا جو قارون کو دیا گیا ہے، یہ تو بڑا نصیبے والا ہے"
فَخَـــرَجَ [تو وہ نکلا ] عَلٰي قَوْمِهٖ [اپنی قوم پر ] فِيْ زِيْنَتِهٖ ۭ [اپنی زینت میں ] قَالَ الَّذِيْنَ [تو ان لوگوں نے کہا جو ] يُرِيْدُوْنَ [خواہش رکھتے تھے ] الْحَيٰوةَ الدُّنْيَا [دنیوی زندگی کی ] يٰلَيْتَ [اے کاش ] لَنَا [ہمارے لئے ہوتا ] مِثْلَ مَآ [اس کے جیسا جو ] اُوْتِيَ [دیا گیا ] قَارُوْنُ ۙ [قارون کو ] اِنَّهٗ [بیشک وہ ] لَذُوْ حَظٍّ عَظِيْمٍ [یقینا بڑے نصیب والا ہے ] ۔
Top