Mutaliya-e-Quran - Al-Qasas : 83
تِلْكَ الدَّارُ الْاٰخِرَةُ نَجْعَلُهَا لِلَّذِیْنَ لَا یُرِیْدُوْنَ عُلُوًّا فِی الْاَرْضِ وَ لَا فَسَادًا١ؕ وَ الْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِیْنَ
تِلْكَ : یہ الدَّارُ الْاٰخِرَةُ : آخرت کا گھر نَجْعَلُهَا : ہم کرتے ہیں اسے لِلَّذِيْنَ : ان لوگوں کے لیے جو لَا يُرِيْدُوْنَ : وہ نہیں چاہتے عُلُوًّا : برتری فِي الْاَرْضِ : زمین میں وَ : اور لَا فَسَادًا : نہ فساد وَالْعَاقِبَةُ : اور انجام (نیک) لِلْمُتَّقِيْنَ : اور انجام (نیک)
وہ آخرت کا گھر تو ہم اُن لوگوں کے لیے مخصوص کر دیں گے جو زمین میں اپنی بڑائی نہیں چاہتے اور نہ فساد کرنا چاہتے ہیں اور انجام کی بھَلائی متقین ہی کے لیے ہے
تِلْكَ الدَّارُ الْاٰخِرَةُ [یہ آخری گھر !] نَجْعَلُهَا [ہم بناتے ہیں اس کو ] لِلَّذِيْنَ [ان لوگوں کے لئے جو ] لَا يُرِيْدُوْنَ [نہیں چاہتے ] عُلُوًّا [برائی ] فِي الْاَرْضِ [زمین میں ] وَلَا فَسَادًا ۭ [اور نہ نظم بگاڑنا ] وَالْعَاقِبَةُ [اور (اچھا) انجام ] لِلْمُتَّقِيْنَ [تقویٰ اختیار کرنے والوں کے لئے ہے ] ۔
Top