Mutaliya-e-Quran - Al-Qasas : 88
وَ لَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ۘ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١۫ كُلُّ شَیْءٍ هَالِكٌ اِلَّا وَجْهَهٗ١ؕ لَهُ الْحُكْمُ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ۠   ۧ
وَلَا تَدْعُ : اور نہ پکارو تم مَعَ اللّٰهِ : اللہ کے ساتھ اِلٰهًا : کوئی معبود اٰخَرَ : دوسرا لَآ : نہیں اِلٰهَ : کوئی معبود اِلَّا هُوَ : اس کے سوا كُلُّ شَيْءٍ : ہر چیز هَالِكٌ : فنا ہونے والی اِلَّا : سوا اس کی ذات وَجْهَهٗ : اس کی ذات لَهُ : اسی کے لیے۔ کا الْحُكْمُ : حکم وَ : اور اِلَيْهِ : اس کی طرف تُرْجَعُوْنَ : تم لوٹ کر جاؤگے
اور اللہ کے ساتھ کسی دُوسرے معبُود کو نہ پکارو اُس کے سوا کوئی معبُود نہیں ہے ہر چیز ہلاک ہونے والی ہے سوائے اُس کی ذات کے فرماں روائی اُسی کی ہے اور اُسی کی طرف تم سب پلٹائے جاؤ گے
وَلَا تَدْعُ [اور آپ ﷺ مت پکاریں ] مَعَ اللّٰهِ [اللہ کے ساتھ ] اِلٰــهًا اٰخَرَ ۘ [کسی دوسرے الہ کو ] لَآ اِلٰهَ [کوئی الہ نہیں ہے ] اِلَّا هُوَ ۣ [مگر وہ ہی ] كُلُّ شَيْءٍ [ہر چیز ] هَالِكٌ [ہلاک ہونے والی ] اِلَّا وَجْهَهٗ ۭ [سوائے اس کے چہرے (یعنی ذات) کے ] لَهُ [اس کے لئے ہی ہے ] الْحُكْمُ [حکم دینا ] وَاِلَيْهِ [اور اس کی طرف ہی ] تُرْجَعُوْنَ [تم لوگ لوٹائے جاؤ گے ] ۔
Top