Mutaliya-e-Quran - Al-Ankaboot : 37
فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دَارِهِمْ جٰثِمِیْنَ٘
فَكَذَّبُوْهُ : پھر انہوں نے جھٹلایا اس کو فَاَخَذَتْهُمُ : تو آپ پکڑا انہیں الرَّجْفَةُ : زلزلہ فَاَصْبَحُوْا : پس وہ صبح کو ہوگئے فِيْ دَارِهِمْ : اپنے گھر میں جٰثِمِيْنَ : اوندھے پڑے ہوئے
مگر انہوں نے اسے جھٹلا دیا آخر کار ایک سخت زلزلے نے انہیں آ لیا اور وہ اپنے گھروں میں پڑے کے پڑے رہ گئے
فَكَذَّبُوْهُ [پھر ان لوگوں نے جھٹلایا ان (علیہ السلام) کو ] فَاَخَذَتْهُمُ [تو پکڑا ان لوگوں کو ] الرَّجْفَةُ [زلزلے نے ] فَاَصْبَحُوْا [نتیجتاً وہ ہوگئے ] فِيْ دَارِهِمْ [اپنے (اپنے) گھر میں ] جٰثِمِيْنَ [اوندھے منہ گرے ہوئے ] ۔
Top