Mutaliya-e-Quran - Al-Ankaboot : 69
وَ الَّذِیْنَ جَاهَدُوْا فِیْنَا لَنَهْدِیَنَّهُمْ سُبُلَنَا١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِیْنَ۠   ۧ
وَالَّذِيْنَ جَاهَدُوْا : اور جن لوگوں نے کوشش کی فِيْنَا : ہماری (راہ) میں لَنَهْدِيَنَّهُمْ : ہم ضرور انہیں ہدایت دیں گے سُبُلَنَا ۭ : اپنے راستے (جمع) وَاِنَّ : اور بیشک اللّٰهَ : اللہ لَمَعَ الْمُحْسِنِيْنَ : البتہ ساتھ ہے نیکوکاروں کے
جو لوگ ہماری خاطر مجاہدہ کریں گے انہیں ہم اپنے راستے دکھائیں گے، اور یقیناً اللہ نیکو کاروں ہی کے ساتھ ہے
وَالَّذِيْنَ [اور جن لوگوں نے ] جَاهَدُوْا [جدوجہد کی ] فِيْنَا [ہم میں (یعنی ہماری راہ میں)] لَـنَهْدِيَنَّهُمْ [ہم لازما رہنمائی کریں گے ان کی ] سُـبُلَنَا ۭ [اپنی راہوں کی ] وَاِنَّ اللّٰهَ [اور بیشک اللہ ] لَمَعَ الْمُحْسِنِيْنَ [خوب کارواں کے ساتھ ہے ] ۔ نوٹ۔ 1: لفظ حیوان قرآن مجید میں صرف ایک مرتبہ زیر مطالعہ آیت۔ 64 ۔ میں استعمال ہوا ہے۔ نوٹ کرلیں کہ اس کا مادہ ” ح ی ی “ ہی ہے اور یہ لفظ حیوۃ کا ہم معنی ہے۔ یعنی اس کے بھی معنی ہیں ” زندگی۔ حیات “ یہ دراصل فعلان کے وزن پر حییان ہے۔ دوسری ” ی “ کو واؤ میں تبدیل کر کے حیوان استعمال ہوا ہے۔
Top