Mutaliya-e-Quran - Aal-i-Imraan : 153
اِذْ تُصْعِدُوْنَ وَ لَا تَلْوٗنَ عَلٰۤى اَحَدٍ وَّ الرَّسُوْلُ یَدْعُوْكُمْ فِیْۤ اُخْرٰىكُمْ فَاَثَابَكُمْ غَمًّۢا بِغَمٍّ لِّكَیْلَا تَحْزَنُوْا عَلٰى مَا فَاتَكُمْ وَ لَا مَاۤ اَصَابَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ
اِذْ : جب تُصْعِدُوْنَ : تم چڑھتے تھے وَلَا تَلْوٗنَ : اور مڑ کر نہ دیکھتے تھے عَلٰٓي اَحَدٍ : کسی کو وَّالرَّسُوْلُ : اور رسول يَدْعُوْكُمْ : تمہیں پکارتے تھے فِيْٓ اُخْرٰىكُمْ : تمہارے پیچھے سے فَاَثَابَكُمْ : پھر تمہیں پہنچایا غَمًّۢا بِغَمٍّ : غم کے عوض غم لِّكَيْلَا : تاکہ نہ تَحْزَنُوْا : تم غم کرو عَلٰي : پر مَا فَاتَكُمْ : جو تم سے نکل گیا وَلَا : اور نہ مَآ : جو اَصَابَكُمْ : تمہیں پیش آئے وَاللّٰهُ : اور اللہ خَبِيْرٌ : باخبر بِمَا تَعْمَلُوْنَ : اس سے جو تم کرتے ہو
یاد کرو جب تم بھاگے چلے جا رہے تھے، کسی کی طرف پلٹ کر دیکھنے تک کا ہوش تمہیں نہ تھا، اور رسولؐ تمہارے پیچھے تم کو پکار رہا تھا اُس وقت تمہاری اس روش کا بدلہ اللہ نے تمہیں یہ دیا کہ تم کو رنج پر رنج دیے تاکہ آئندہ کے لیے تمہیں یہ سبق ملے کہ جو کچھ تمہارے ہاتھ سے جائے یا جو مصیبت تم پر نازل ہو اس پر ملول نہ ہو اللہ تمہارے سب اعمال سے باخبر ہے
[اِذْ تُصْعِدُوْنَ : جب تم دوڑتے جاتے تھے ] [وَلاَ تَلْوٗنَ : اور نہیں گھماتے تھے (اپنی گردنوں کو) ] [عَلٰٓی اَحَدٍ : کسی ایک پر ] [وَّالرَّسُوْلُ : حالانکہ یہ رسول ﷺ ] [یَدْعُوْکُمْ : بلاتے تھے تم کو ] [فِیْ اُخْرٰٹکُمْ : تمہارے دوسرے (گروہ) میں ] [فَاَثَابَکُمْ : تو اس نے بدلے میں دیا تم کو ] [غَمًّام بِغَمٍّ : غم پر غم ] [لِّـکَیْلاَ تَحْزَنُوْا : تاکہ تم لوگ مت پچھتائو ] [عَلٰی مَا : اس پر جو ] [فَاتَـکُمْ : نکل گیا تم سے ] [وَلاَ مَآ : اور نہ اس پر جو ] [اَصَابَکُمْ : آ لگا تم کو ] [وَاللّٰہُ : اور اللہ ] [خَبِیْرٌ : باخبر ہے ] [بِمَا : اس سے جو ] [تَعْمَلُوْنَ : تم لوگ کرتے ہو ]
Top