Mutaliya-e-Quran - Aal-i-Imraan : 156
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ قَالُوْا لِاِخْوَانِهِمْ اِذَا ضَرَبُوْا فِی الْاَرْضِ اَوْ كَانُوْا غُزًّى لَّوْ كَانُوْا عِنْدَنَا مَا مَاتُوْا وَ مَا قُتِلُوْا١ۚ لِیَجْعَلَ اللّٰهُ ذٰلِكَ حَسْرَةً فِیْ قُلُوْبِهِمْ١ؕ وَ اللّٰهُ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ
يٰٓاَيُّھَا : اے الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : ایمان والو لَا تَكُوْنُوْا : نہ ہوجاؤ كَا : طرح لَّذِيْنَ كَفَرُوْا : جو کافر ہوئے وَقَالُوْا : وہ کہتے ہیں لِاِخْوَانِھِمْ : اپنے بھائیوں کو اِذَا : جب ضَرَبُوْا فِي الْاَرْضِ : وہ سفر کریں زمین (راہ) میں اَوْ : یا كَانُوْا غُزًّى : جہاد میں ہوں لَّوْ كَانُوْا : اگر وہ ہوتے عِنْدَنَا : ہمارے پاس مَا : نہ مَاتُوْا : وہ مرتے وَمَا قُتِلُوْا : اور نہ مارے جاتے لِيَجْعَلَ : تاکہ بنادے اللّٰهُ : اللہ ذٰلِكَ : یہ۔ اس حَسْرَةً : حسرت فِيْ : میں قُلُوْبِھِمْ : ان کے دل وَاللّٰهُ : اور اللہ يُحْيٖ : زندہ کرتا ہے وَيُمِيْتُ : اور مارتا ہے وَاللّٰهُ : اور اللہ بِمَا : جو کچھ تَعْمَلُوْنَ : تم کرتے ہو بَصِيْرٌ : دیکھنے والا
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، کافروں کی سی باتیں نہ کرو جن کے عزیز و اقارب اگر کبھی سفر پر جاتے ہیں یا جنگ میں شریک ہوتے ہیں (اور وہاں کسی حادثہ سے دو چار ہو جاتے ہیں) تو وہ کہتے ہیں کہ اگر وہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مارے جاتے اور نہ قتل ہوتے اللہ اس قسم کی باتوں کو ان کے دلوں میں حسرت و اندوہ کا سبب بنا دیتا ہے، ورنہ دراصل مارنے اور جِلانے والا تو اللہ ہی ہے اور تمہاری حرکات پر وہی نگراں ہے
[یٰٓـــاَیـُّــھا الَّذِیْنَ : اے لوگو جو ] [اٰمَنُوْا : ایمان لائے ] [لاَ تَـکُوْنُوْا : تم لوگ مت ہوجانا ] [کَالَّذِیْنَ : ان کی مانند جنہوں نے ] [کَفَرُوْا : کفر کیا ] [وَقَالُــوْا : اور کہا ] [لِاِخْوَانِہِمْ : اپنے بھائیوں کے لیے ] [اِذَا : جب ] [ضَرَبُوْا : وہ لوگ نکلے ] [فِی الْاَرْضِ : زمین میں ] [اَوْ : یا ] [کَانُوْا : وہ لوگ تھے ] [غُزًّی : جنگ کرنے والے ] [لَّــوْ : (کہ) اگر ] [کَانُوْا : وہ لوگ ہوتے ] [عِنْدَنَا : ہمارے پاس ] [مَا مَاتُوْا : تو وہ نہ مرتے ] [وَمَا قُـتِلُوْا : اور نہ ہی وہ قتل کیے جاتے ] [لِـیَجْعَلَ : (یہ اس لیے) کہ بنائے ] [اللّٰہُ : اللہ ] [ذٰلِکَ : اس کو ] [حَسْرَۃً : ایک حسرت ] [فِیْ قُـلُوبِہِمْ : ان کے دلوں میں ] [وَاللّٰہُ : اور اللہ ] [یُحْیٖ : زندگی دیتا ہے ] [وَیُمِیْتُ : اور وہ (ہی) موت دیتا ہے ] [وَاللّٰہُ : اور اللہ ] [بِمَا : اس کو جو ] [تَعْمَلُوْنَ : تم لوگ کرتے ہو ] [ بَصِیْرٌ: دیکھنے والا ہے ]
Top