Mutaliya-e-Quran - Aal-i-Imraan : 161
وَ مَا كَانَ لِنَبِیٍّ اَنْ یَّغُلَّ١ؕ وَ مَنْ یَّغْلُلْ یَاْتِ بِمَا غَلَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ۚ ثُمَّ تُوَفّٰى كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ
وَمَا : اور نہیں كَانَ : تھا۔ ہے لِنَبِيٍّ : نبی کے لیے اَنْ يَّغُلَّ : کہ چھپائے وَمَنْ : اور جو يَّغْلُلْ : چھپائے گا يَاْتِ : لائے گا بِمَا غَلَّ : جو اس نے چھپایا يَوْمَ الْقِيٰمَةِ : قیامت کے دن ثُمَّ : پھر تُوَفّٰي : پورا پائے گا كُلُّ نَفْسٍ : ہر شخص مَّا : جو كَسَبَتْ : اس نے کمایا وَھُمْ : اور وہ لَا يُظْلَمُوْنَ : ظلم نہ کیے جائیں گے
کسی نبی کا یہ کام نہیں ہوسکتا کہ وہ خیانت کر جائے اور جو کوئی خیانت کرے تو وہ اپنی خیانت سمیت قیامت کے روز حاضر ہو جائے گا، پھر ہر متنفس کو اس کی کمائی کا پورا پورا بدلہ مل جائے گا اور کسی پر کچھ ظلم نہ ہوگا
[وَمَا کَانَ : اور نہیں ہے ] [لِنَبِیٍّ : کسی نبی کے لیے ] [اَنْ یَّغُلَّ : کہ وہ چھپائے (کچھ بھی) ] [وَمَنْ : اور جو کوئی ] [یَّـغْلُلْ : چھپائے گا ] [یَاْتِ : تو وہ لائے گا ] [بِمَا : اس کو جو ] [غَلَّ : اس نے چھپایا ] [یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ : قیامت کے دن ] [ثُمَّ : پھر ] [تُوَفّٰی : پور اپورا دیا جائے گا ] [کُلُّ نَفْسٍ : ہر نفس کو ] [مَّا : جو ] [کَسَبَتْ : اس نے کمایا ] [وَہُمْ : اور وہ ] [لاَ یُظْلَمُوْنَ : ظلم نہ کیے جائیں گے ]
Top