Mutaliya-e-Quran - Al-Ahzaab : 36
وَ مَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَّ لَا مُؤْمِنَةٍ اِذَا قَضَى اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗۤ اَمْرًا اَنْ یَّكُوْنَ لَهُمُ الْخِیَرَةُ مِنْ اَمْرِهِمْ١ؕ وَ مَنْ یَّعْصِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًا مُّبِیْنًاؕ
وَمَا كَانَ : اور نہیں ہے لِمُؤْمِنٍ : کسی مومن مرد کے لیے وَّلَا مُؤْمِنَةٍ : اور نہ کسی مومن عورت کے لیے اِذَا : جب قَضَى : فیصلہ کردیں اللّٰهُ : اللہ وَرَسُوْلُهٗٓ : اور اس کا رسول اَمْرًا : کسی کام کا اَنْ يَّكُوْنَ : کہ (باقی) ہو لَهُمُ : ان کے لیے الْخِيَرَةُ : کوئی اختیار مِنْ اَمْرِهِمْ ۭ : ان کے کام میں وَمَنْ : اور جو يَّعْصِ : نافرمانی کرے گا اللّٰهَ : اللہ وَرَسُوْلَهٗ : اور اس کا رسول فَقَدْ ضَلَّ : تو البتہ وہ گمراہی میں جا پڑا ضَلٰلًا : گمراہی مُّبِيْنًا : صریح
کسی مومن مرد اور کسی مومن عورت کو یہ حق نہیں ہے کہ جب اللہ اور اس کا رسولؐ کسی معاملے کا فیصلہ کر دے تو پھر اسے اپنے اُس معاملے میں خود فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل رہے اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسولؐ کی نافرمانی کرے تو وہ صریح گمراہی میں پڑ گیا
وَمَا كَانَ [اور نہیں ہے ] لِمُؤْمِنٍ وَّلَا مُؤْمِنَةٍ [کسی مومن مرد اور نہ ہی کسی مومن عورت کے لئے ] اِذَا قَضَى [جب فیصلہ کر دے ] اللّٰهُ وَرَسُوْلُهٗٓ [اللہ اور اس کا رسول ] اَمْرًا [کسی معاملہ کا ] اَنْ يَّكُوْنَ لَهُمُ [کہ ہو ان کے لئے ] الْخِـيَرَةُ [اختیار ] مِنْ اَمْرِهِمْ ۭ [ان کے کام میں ] وَمَنْ يَّعْصِ [اور جو نافرمانی کرتا ہے ] اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗ [اللہ اور اس کے رسول کی ] فَقَدْ ضَلَّ [تو وہ بھٹک گیا ہے ] ضَلٰلًا مُّبِيْنًا [صریحا بھٹکنا ] ۔ نوٹ۔ 1: آیت۔ 36 ۔ اس وقت نازل ہوئی تھی جب نبی ﷺ نے حضرت زید ؓ کے لئے بی بی زینب ؓ کے ساتھ نکاح کا پیغام دیا تھا اور بی بی زینب ؓ ور ان کے بھائی نے اسے نامنظور کردیا تھا۔ ان لوگوں کو یہ بات ناگوار تھی کہ اتنے اونچے گھرانے کی لڑکی اور اپنی پھوپھی زاد بہن کے لئے آپ ﷺ اپنے آزاد کردہ غلام دے رہے ہیں۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ اسے سنتے ہیں بی بی زینب ؓ اور ان کے خاندان والوں نے سر اطاعت خم کر دیاا۔ اس کے بعد نبی ﷺ نے ان کا نکاح پڑھایا، یہ آیت اگرچہ ایک خاص موقعہ پر نازل ہوئی ہے مگر جو حکم اس میں بیان کیا گیا ہے وہ اسلامی آئین کا اصل الاصول ہے اور اس کا اطلاق پورے اسلامی نظام زندگی پر ہوتا ہے۔ اس کی رو سے کسی مسلمان فرد یا قوم یا ادارے یا عدالت یا پارلیمنٹ یا ریاست کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ جس معاملہ میں اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے کوئی حکم ثابت ہو اس میں وہ اپنی آزادی رائے استعمال کرے۔ (تفہیم القرآن)
Top