Mutaliya-e-Quran - Faatir : 23
اِنْ اَنْتَ اِلَّا نَذِیْرٌ
اِنْ اَنْتَ : تم نہیں اِلَّا : مگر۔ صرف نَذِيْرٌ : ڈرانے والے
تم تو بس ایک خبردار کرنے والے ہو
اِنْ اَنْتَ [آپ ﷺ نہیں ہیں ] اِلَّا نَذِيْرٌ [مگر ایک خبردار کرنے والے ] ۔ نوٹ۔ 2: یہ بات قرآن مجید میں متعدد مقامات پر فرمائی گئی ہے کہ دنیا مین کوئی امت ایسی نہیں گزری ہے جس کی ہدایت کے لئے اللہ تعالیٰ نے نبی مبعوث نہ فرمائے ہوں، مگر اس سلسلہ میں دو باتیں سمجھ لینی چاہئیں تاکہ کوئی غلط فہمی نہ ہو۔ اول یہ کہ ایک نبی کی تبلیغ جہاں جہاں تک پہنچ سکتی ہو وہاں کے لئے وہی نبی کافی ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ ہر ہر بستی اور ہر ہر قوم میں الگ الگ انبیاء بھیجے جائیں۔ دوم یہ کہ ایک نبی کی دعوت و ہدایت کے آثار اور اس کی رہنمائی کے نقوش قدم جب تک محفوظ رہیں اس وقت تک کسی نئے نبی کی ضرورت نہیں ہے۔ (تفہیم القرآن)
Top