Mutaliya-e-Quran - Faatir : 34
وَ قَالُوا الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْۤ اَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَ١ؕ اِنَّ رَبَّنَا لَغَفُوْرٌ شَكُوْرُۙ
وَقَالُوا : اور وہ کہیں گے الْحَمْدُ : تمام تعریفیں لِلّٰهِ : اللہ کے لیے الَّذِيْٓ : وہ جس نے اَذْهَبَ : دور کردیا عَنَّا : ہم سے الْحَزَنَ ۭ : غم اِنَّ : بیشک رَبَّنَا : ہمارا رب لَغَفُوْرٌ : البتہ بخشنے والا شَكُوْرُۨ : قدر دان
اور وہ کہیں گے کہ شکر ہے اُس خدا کا جس نے ہم سے غم دور کر دیا، یقیناً ہمارا رب معاف کرنے والا اور قدر فرمانے والا ہے
وَقَالُوا [اور کہیں گے ] الْحـَمْدُ [تمام شکرو سپاس ] لِلّٰهِ الَّذِيْٓ [اس اللہ کے لئے ہے جو ] اَذْهَبَ عَنَّا [لے گیا ہم سے ] الْحَزَنَ ۭ [سارے غم ] اِنَّ رَبَّنَا [بیشک ہمارا رب ] لَغَفُوْرٌ [یقینا بےانتہا بخشنے والا ہے ] شَكُوْرُۨ [انتہائی قدر دان ہے ] ۔
Top