Mutaliya-e-Quran - Faatir : 4
وَ اِنْ یُّكَذِّبُوْكَ فَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَ١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ
وَاِنْ : اور اگر يُّكَذِّبُوْكَ : وہ تجھے جھٹلائیں فَقَدْ كُذِّبَتْ : تو تحقیق جھٹلائے گئے رُسُلٌ : رسول (جمع) مِّنْ قَبْلِكَ ۭ : تم سے پہلے وَ اِلَى اللّٰهِ : اور اللہ کی طرف تُرْجَعُ : لوٹنا الْاُمُوْرُ : تمام کام
اب اگر (اے نبیؐ) یہ لوگ تمہیں جھٹلاتے ہیں (تو یہ کوئی نئی بات نہیں)، تم سے پہلے بھی بہت سے رسول جھٹلائے جا چکے ہیں، اور سارے معاملات آخرکار اللہ ہی کی طرف رجوع ہونے والے ہیں
وَاِنْ يُّكَذِّبُوْكَ [اور اگر یہ لوگ جھٹلاتے ہیں آپ ﷺ کو ] فَقَدْ كُذِّبَتْ [تو جھٹلائے جا چکے ہیں ] رُسُلٌ [رسول لوگ ] مِّنْ قَبْلِكَ ۭ [آپ ﷺ سے پہلے ] وَ اِلَى اللّٰهِ [اور اللہ ہی کی طرف ] تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ [لوٹائے جائیں گے تمام معاملات ] ۔
Top