Mutaliya-e-Quran - Faatir : 5
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا١ٙ وَ لَا یَغُرَّنَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ
يٰٓاَيُّهَا النَّاسُ : اے لوگو اِنَّ : بیشک وَعْدَ اللّٰهِ : اللہ کا وعدہ حَقٌّ : سچا فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ : پس ہرگز تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے الْحَيٰوةُ الدُّنْيَا ۪ : دنیا کی زندگی وَلَا يَغُرَّنَّكُمْ : اور تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے بِاللّٰهِ : اللہ سے الْغَرُوْرُ : دھوکہ باز
لوگو، اللہ کا وعدہ یقیناً برحق ہے، لہٰذا دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈالے اور نہ وہ بڑا دھوکے باز تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکہ دینے پائے
يٰٓاَيُّهَا النَّاسُ [اے لوگو !] اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ [یقینا اللہ کا وعدہ ] حَقٌّ [برحق ہے ] فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ [تو ہرگز دھوکا نہ دے تم لوگوں کو ] الْحَيٰوةُ الدُّنْيَا ۪ [دنیوی زندگی ] وَلَا يَغُرَّنَّكُمْ [اور ہرگز دھوکہ نہ دے تم لوگوں کو ] بِاللّٰهِ [اللہ کے بارے میں ] الْغَرُوْرُ [وہ انتہائی دھوکے باز ] ۔
Top