Mutaliya-e-Quran - Yaseen : 78
وَ ضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَّ نَسِیَ خَلْقَهٗ١ؕ قَالَ مَنْ یُّحْیِ الْعِظَامَ وَ هِیَ رَمِیْمٌ
وَضَرَبَ : اور اس نے بیان کی لَنَا : ہمارے لیے مَثَلًا : ایک مثال وَّنَسِيَ : اور بھول گیا خَلْقَهٗ ۭ : اپنی پیدائش قَالَ : کہنے لگا مَنْ يُّحْيِ : کون پیدا کرے گا الْعِظَامَ : ہڈیاں وَهِىَ : اور جبکہ وہ رَمِيْمٌ : گل گئیں
اب وہ ہم پر مثالیں چسپاں کرتا ہے اور اپنی پیدائش کو بھول جاتا ہے کہتا ہے "کون ان ہڈیوں کو زندہ کرے گا جبکہ یہ بوسیدہ ہو چکی ہوں؟"
وَضَرَبَ لَنَا [اور اس نے بیان کیا ہمارے لئے ] مَثَلًا [ایک مثال ] وَّنَسِيَ خَلْقَهٗ ۭ [اور بھول کیا اپنی پیدائش کو ] قَالَ [اس نے کہا ] مَنْ يُّـحْيِ [کوئی زندہ کرے گا ] الْعِظَامَ [ہڈیوں کو ] وَهِىَ [اس حال میں کہ وہ ] رَمِيْمٌ [بوسیدہ ہیں ] ۔ ر م م (ض) رما کسی چیز کا بوسیدہ ہونا۔ رمیم صفت ہے ۔ بوسیدہ۔ زیر مطالعہ آیت۔ 78
Top