Mutaliya-e-Quran - An-Nisaa : 155
فَبِمَا نَقْضِهِمْ مِّیْثَاقَهُمْ وَ كُفْرِهِمْ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَ قَتْلِهِمُ الْاَنْۢبِیَآءَ بِغَیْرِ حَقٍّ وَّ قَوْلِهِمْ قُلُوْبُنَا غُلْفٌ١ؕ بَلْ طَبَعَ اللّٰهُ عَلَیْهَا بِكُفْرِهِمْ فَلَا یُؤْمِنُوْنَ اِلَّا قَلِیْلًا۪
فَبِمَا : بسبب نَقْضِهِمْ : ان کا توڑنا مِّيْثَاقَهُمْ : اپنا عہد و پیمان وَكُفْرِهِمْ : اور ان کا انکار کرنا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ : اللہ کی آیات وَقَتْلِهِمُ : اور ان کا قتل کرنا الْاَنْۢبِيَآءَ : نبیوں (جمع) بِغَيْرِ حَقٍّ : ناحق وَّقَوْلِهِمْ : اور ان کا کہنا قُلُوْبُنَا : ہمارے دل (جمع) غُلْفٌ : پردہ میں بَلْ : بلکہ طَبَعَ اللّٰهُ : مہر کردی اللہ نے عَلَيْهَا : ان پر بِكُفْرِهِمْ : ان کفر کے سبب فَلَا يُؤْمِنُوْنَ : سو وہ ایمان نہیں لاتے اِلَّا : مگر قَلِيْلًا : کم
آخر کا ر اِن کی عہد شکنی کی وجہ سے، اور اس وجہ سے کہ انہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلایا، اور متعدد پیغمبروں کو نا حق قتل کیا، اور یہاں تک کہا کہ ہمارے دل غلافوں میں محفوظ ہیں حالانکہ در حقیقت اِن کی باطل پرستی کے سبب سے اللہ نے اِن کے دلوں پر ٹھپہ لگا دیا ہے اور اسی وجہ سے یہ بہت کم ایمان لاتے ہیں
[ فَبِمَا : پس جو (ان کی سزا ہے) وہ ہے ] [ نَقْضِہِمْ : ان کے توڑنے کے سبب سے ] [ مِّیْثَاقَہُمْ : اپنے عہد کو ] [ وَکُفْرِہِمْ : اور ان کے انکار کرنے کے سبب سے ] [ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ : اللہ کی نشانیوں کا ] [ وَقَتْلِہِمُ : اور ان کے قتل کرنے کے سبب سے ] [ الْاَنْبِیَـآئَ : نبیوں کو ] [ بِغَیْرِ حَقٍّ : کسی حق کے بغیر ] [ وَّقَوْلِہِمْ : اور ان کے کہنے کے سبب سے ] [ قُلُوْبُنَا : ہمارے دل ] [ غُلْفٌ : غلافوں میں بند ہیں ] [ بَلْ : (ہرگز نہیں) بلکہ ] [ طَبَعَ : چھاپ لگا دی ] [ اللّٰہُ : اللہ نے ] [ عَلَیْہَا : ان پر (یعنی دلوں پر) ] [ بِکُفْرِہِمْ : ان کے کفر کے سبب سے ] [ فَلاَ یُؤْمِنُوْنَ : پس یہ ایمان نہیں لائیں گے ] [ اِلاَّ قَلِیْلاً : مگر تھوڑے سے ] ط ب ع طَبَعَ یَطْبَعُ (ف) طَبْعًا : کسی چیز کو ڈھال کر کوئی شکل دینا جیسے سکہ ڈھالنا۔ اس بنیادی مفہوم کے ساتھ مختلف معانی میں استعمال ہوتا ہے : (1) کوئی تصویر یا نقش و نگار بنانا ۔ (2) کسی چیز پر کچھ چھاپنا یا چھاپ لگانا۔ آیت زیر مطالعہ۔
Top