Mutaliya-e-Quran - Ash-Shura : 38
وَ الَّذِیْنَ اسْتَجَابُوْا لِرَبِّهِمْ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ١۪ وَ اَمْرُهُمْ شُوْرٰى بَیْنَهُمْ١۪ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَۚ
وَالَّذِيْنَ اسْتَجَابُوْا : اور وہ لوگ جو حکم مانتے ہیں لِرَبِّهِمْ : اپنے رب کا وَاَقَامُوا الصَّلٰوةَ : اور قائم کرتے ہیں نماز وَاَمْرُهُمْ : اور ان کے معاملات شُوْرٰى بَيْنَهُمْ : آپس کے مشورے سے ہوتے ہیں وَمِمَّا رَزَقْنٰهُمْ : اور اس میں سے جو رزق دیاہم نے ان کو يُنْفِقُوْنَ : وہ خرچ کرتے ہیں
جو اپنے رب کا حکم مانتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں، اپنے معاملات آپس کے مشورے سے چلاتے ہیں، ہم نے جو کچھ بھی رزق انہیں دیا ہے اُس میں سے خرچ کرتے ہیں
وَالَّذِيْنَ اسْتَجَابُوْا [ اور جن لوگوں نے جواب دیا (حکم مانا) ] لِرَبِّهِمْ [ اپنے رب کا ] وَاَقَامُوا الصَّلٰوةَ ۠ [ اور جنھوں نے قائم کی نماز ] وَاَمْرُهُمْ [ اور جن کا معاملہ ] شُوْرٰى [مشورہ کرنا ہے ] بَيْنَهُمْ ۠ [ اپنے درمیان ] وَمِمَّا [ اور اس میں سے جو ] رَزَقْنٰهُمْ [ ہم نے روزی دی ان کو ] يُنْفِقُوْنَ [ وہ لوگ خرچ کرتے ہیں ]
Top