Mutaliya-e-Quran - Az-Zukhruf : 79
اَمْ اَبْرَمُوْۤا اَمْرًا فَاِنَّا مُبْرِمُوْنَۚ
اَمْ اَبْرَمُوْٓا : بلکہ انہوں نے مقرر کیا اَمْرًا : ایک کام فَاِنَّا مُبْرِمُوْنَ : تو بیشک ہم مقرر کرنے والے ہیں
کیا اِن لوگوں نے کوئی اقدام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے؟ اچھا تو ہم بھی پھر ایک فیصلہ کیے لیتے ہیں
اَمْ اَبْرَمُوْٓا [ یا ان لوگوں نے عزم مصمم کیا ] اَمْرًا [ ایک معاملہ میں ] فَاِنَّا [ تو یقینا ہم (بھی) ] مُبْرِمُوْنَ [ مصمم عزم کرنے والے ہیں ] ب ر م : (ن) برما ، رسی کو مضبوط کرنا ، کام پختہ کرنا ۔ بات طے کرنا ۔ (افعال ) ابراما ۔ ثلاثی مجرد کا ہم معنی ہے۔ زیر مطالعہ آیت ۔ 79 ۔ مبرم اسم الفاعل ہے۔ بات طے کرنے والا ۔ زیر مطالعہ آیت ۔ 79 ۔ نوٹ۔ 2: آیت ۔ 79 ۔ میں قریش کو فیصلہ کن عذاب کی وارننگ دی ہے کہ اگر انہوں نے قرآن اور رسول کی تکذیب کا فیصلہ کرلیا ہے تو یاد رکھیں کہ اس کے بعد اپنی سنت کے مطابق ہم بھی ان کو ہلاک کرنے کا فیصلہ کرلیں گے ۔ (تدبر قرآن )
Top