Mutaliya-e-Quran - Al-Maaida : 103
مَا جَعَلَ اللّٰهُ مِنْۢ بَحِیْرَةٍ وَّ لَا سَآئِبَةٍ وَّ لَا وَصِیْلَةٍ وَّ لَا حَامٍ١ۙ وَّ لٰكِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یَفْتَرُوْنَ عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ١ؕ وَ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ
مَا جَعَلَ : نہیں بنایا اللّٰهُ : اللہ مِنْۢ بَحِيْرَةٍ : بحیرہ وَّلَا : اور نہ سَآئِبَةٍ : سائبہ وَّلَا : اور نہ وَصِيْلَةٍ : وصیلہ وَّلَا حَامٍ : اور نہ حام وَّلٰكِنَّ : اور لیکن الَّذِيْنَ كَفَرُوْا : جن لوگوں نے کفر کیا يَفْتَرُوْنَ : وہ بہتان باندھتے ہیں عَلَي اللّٰهِ : اللہ پر الْكَذِبَ : جھوٹے وَاَكْثَرُهُمْ : اور ان کے اکثر لَا يَعْقِلُوْنَ : نہیں رکھتے عقل
اللہ نے نہ کوئی بَحِیرہ مقرر کیا ہے نہ سائبہ اور نہ وصیلہ اور نہ حام مگر یہ کافر اللہ پر جھوٹی تہمت لگاتے ہیں اور ان میں سے اکثر بے عقل ہیں (کہ ایسے وہمیات کو مان رہے ہیں)
مَا جَعَلَ [ نہیں بنایا ] اللّٰهُ [ اللہ نے ] مِنْۢ بَحِيْرَةٍ [ کسی قسم کا کوئی بحیرہ ] وَّلَا سَاۗىِٕبَةٍ [ اور نہ کسی قسم کا کوئی سائبہ ] وَّلَا وَصِيْلَةٍ [ اور نہ کسی قسم کا کوئی وصیلہ ] وَّلَا حَامٍ ۙ [ اور نہ ہی کوئی حامی ] وَّلٰكِنَّ [ اور لیکن (یعنی بلکہ )] الَّذِيْنَ [ جنھوں نے ] كَفَرُوْا [ کفر وا ] انکار کیا ] يَفْتَرُوْنَ [ وہ لوگ گھڑتے ہیں ] عَلَي اللّٰهِ [ اللہ پر ] الْكَذِبَ ۭ [ جھوٹ ] وَاَكْثَرُهُمْ [ اور ان کے اکثر ] لَا يَعْقِلُوْنَ [ عقل سے کام نہیں لیتے ]
Top