Mutaliya-e-Quran - Al-Maaida : 2
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُحِلُّوْا شَعَآئِرَ اللّٰهِ وَ لَا الشَّهْرَ الْحَرَامَ وَ لَا الْهَدْیَ وَ لَا الْقَلَآئِدَ وَ لَاۤ آٰمِّیْنَ الْبَیْتَ الْحَرَامَ یَبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ رِضْوَانًا١ؕ وَ اِذَا حَلَلْتُمْ فَاصْطَادُوْا١ؕ وَ لَا یَجْرِمَنَّكُمْ شَنَاٰنُ قَوْمٍ اَنْ صَدُّوْكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اَنْ تَعْتَدُوْا١ۘ وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى١۪ وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ١۪ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ
يٰٓاَيُّھَا : اے الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : جو لوگ ایمان لائے (ایمان والے) لَا تُحِلُّوْا : حلال نہ سمجھو شَعَآئِرَ اللّٰهِ : اللہ کی نشانیاں وَلَا : اور نہ الشَّهْرَ الْحَرَامَ : مہینے ادب والے وَلَا : اور نہ الْهَدْيَ : نیاز کعبہ وَلَا : اور نہ الْقَلَآئِدَ : گلے میں پٹہ ڈالے ہوئے وَلَآ : اور نہ آٰمِّيْنَ : قصد کرنیوالے ( آنیوالے) الْبَيْتَ الْحَرَامَ : احترام والا گھر (خانہ کعبہ) يَبْتَغُوْنَ : وہ چاہتے ہیں فَضْلًا : فضل مِّنْ رَّبِّهِمْ : اپنے رب سے وَرِضْوَانًا : اور خوشنودی وَاِذَا : اور جب حَلَلْتُمْ : احرام کھول دو فَاصْطَادُوْا : تو شکار کرلو وَلَا : اور نہ يَجْرِمَنَّكُمْ : تمہارے لیے باعث ہو شَنَاٰنُ : دشمنی قَوْمٍ : قوم اَنْ : جو صَدُّوْكُمْ : تم کو روکتی تھی عَنِ : سے الْمَسْجِدِ : مسجد الْحَرَامِ : حرام (خانہ کعبہ) اَنْ تَعْتَدُوْا : کہ تم زیادتی کرو وَتَعَاوَنُوْا : اور ایک دوسرے کی مدد کرو عَلَي الْبِرِّ : نیکی پر (میں) وَالتَّقْوٰى : اور تقویٰ (پرہیزگاری) وَلَا تَعَاوَنُوْا : اور ایک دوسرے کی مدد نہ کرو عَلَي : پر (میں الْاِثْمِ : گناہ وَالْعُدْوَانِ : اور زیادتی (سرکشی) وَاتَّقُوا اللّٰهَ : اور ڈرو اللہ سے اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ شَدِيْدُ : سخت الْعِقَابِ : عذاب
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، خد ا پرستی کی نشانیوں کو بے حرمت نہ کرو نہ حرام مہینوں میں سے کسی کو حلال کر لو، نہ قربانی کے جانوروں پر دست درازی کرو، نہ اُن جانوروں پر ہاتھ ڈالو جن کی گردنوں میں نذر خداوندی کی علامت کے طور پر پٹے پڑے ہوئے ہوں، نہ اُن لوگوں کو چھیڑو جو اپنے رب کے فضل اور اس کی خوشنودی کی تلاش میں مکان محترم (کعبہ) کی طرف جا رہے ہوں ہاں جب احرام کی حالت ختم ہو جائے تو شکار تم کرسکتے ہو اور دیکھو، ایک گروہ نے جو تمہارے لیے مسجد حرام کا راستہ بند کر دیا ہے تواس پر تمہارا غصہ تمہیں اتنا مشتعل نہ کر دے کہ تم بھی ان کے مقابلہ میں ناروا زیادتیاں کرنے لگو نہیں! جو کام نیکی اور خدا ترسی کے ہیں ان میں سب سے تعاون کرو اور جو گناہ اور زیادتی کے کام ہیں ان میں کسی سے تعاون نہ کرو اللہ سے ڈرو، اس کی سز ا بہت سخت ہے
[ يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ : اے لوگوں جو ] [ اٰمَنُوْا : ایمان لائے ] [ لَا تُحِلُّوْا : تم لوگ حلال مت کرو (بےادبی کے لیے)] [ شَعَاۗىِٕرَ اللّٰهِ : اللہ کی علامتوں کو ] [ وَلَا الشَّهْرَ الْحَرَامَ : اور نہ ہی محترم مہینے کو ] [ وَلَا الْهَدْيَ : اور نہ ہی قربانی کے جانور کو ] [ وَلَا الْقَلَاۗىِٕدَ : اور نہ ہی پٹے (والوں ) کو ] [ وَلَآ اٰۗمِّيْنَ : [ اور نہ ہی ارادہ کرنے والوں کو ] [ الْبَيْتَ الْحَرَامَ : اس محترم گھر کا ] [ يَبْتَغُوْنَ : جو تلاش کرتے ہیں ] [ فَضْلًا : فضل کو ] [ مِّنْ رَّبِّهِمْ : اپنے رب (کی طرف ) سے ] [ وَرِضْوَانًا ۭ: اور (اس کی ) رضاکو ] [ وَاِذَا : اور جب ] [ حَلَلْتُمْ : تم لوگ حلال ہوجاؤ(یعنی احرام کھول دو )] [ فَاصْطَادُوْا : تو شکار کرو ] [ ۭوَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ : اور تم کو ہرگز آمادہ نہ کرے ] [ شَـنَاٰنُ قَوْمٍ : کسی قوم کی عداوت ] [ اَنْ : (کیوں ) کہ ] [ صَدُّوْكُمْ : انھوں نے روکا تم کو ] [ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ : مسجد حرام سے ] [ اَنْ : کہ ] [ تَعْتَدُوْا ۘ: تم لوگ زیادتی کرو ] [ وَتَعَاوَنُوْا : اور تم لوگ آپس میں تعاون کرو ] [ عَلَي الْبِرِّ : نیکی میں ] [ وَالتَّقْوٰى ۠ : اور تقوی میں ] [ وَلَا تَعَاوَنُوْا : اور تعاون مت کرو ] [ عَلَي الْاِثْمِ : گناہ میں ] [ وَالْعُدْوَانِ ۠: اور زیادتی میں ] [ وَاتَّقُوا : اور تقوی کرو ] [ اللّٰهَ ۭ : اللہ کا ] [ اِنَّ اللّٰهَ : یقینا اللہ ] [ شَدِيْدُ الْعِقَابِ : سزا دینے کا سخت ہے ] ۝
Top