Mutaliya-e-Quran - Al-Maaida : 5
اَلْیَوْمَ اُحِلَّ لَكُمُ الطَّیِّبٰتُ١ؕ وَ طَعَامُ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ حِلٌّ لَّكُمْ١۪ وَ طَعَامُكُمْ حِلٌّ لَّهُمْ١٘ وَ الْمُحْصَنٰتُ مِنَ الْمُؤْمِنٰتِ وَ الْمُحْصَنٰتُ مِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ اِذَاۤ اٰتَیْتُمُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّ مُحْصِنِیْنَ غَیْرَ مُسٰفِحِیْنَ وَ لَا مُتَّخِذِیْۤ اَخْدَانٍ١ؕ وَ مَنْ یَّكْفُرْ بِالْاِیْمَانِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهٗ١٘ وَ هُوَ فِی الْاٰخِرَةِ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ۠   ۧ
اَلْيَوْمَ : آج اُحِلَّ : حلال کی گئیں لَكُمُ : تمہارے لیے الطَّيِّبٰتُ : پاک چیزیں وَ : اور طَعَامُ : کھانا الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو اُوْتُوا الْكِتٰبَ : کتاب دئیے گئے (اہل کتاب) حِلٌّ : حلال لَّكُمْ : تمہارے لیے وَطَعَامُكُمْ : اور تمہارا کھانا حِلٌّ : حلال لَّهُمْ : ان کے لیے وَالْمُحْصَنٰتُ : اور پاکدامن عورتیں مِنَ : سے الْمُؤْمِنٰتِ : مومن عورتیں وَالْمُحْصَنٰتُ : اور پاکدامن مِنَ : سے الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو اُوْتُوا الْكِتٰبَ : کتاب دی گئی مِنْ قَبْلِكُمْ : تم سے پہلے اِذَآ : جب اٰتَيْتُمُوْهُنَّ : تم انہیں دے دو اُجُوْرَهُنَّ : ان کے مہر مُحْصِنِيْنَ : قید میں لانے کو غَيْرَ مُسٰفِحِيْنَ : نہ کہ مستی نکالنے کو وَلَا مُتَّخِذِيْٓ : اور نہ بنانے کو اَخْدَانٍ : چھپی آشنائی وَمَنْ : اور جو يَّكْفُرْ : منکر ہو بِالْاِيْمَانِ : ایمان سے فَقَدْ حَبِطَ : تو ضائع ہوا عَمَلُهٗ : اس کا عمل وَهُوَ : اور وہ فِي الْاٰخِرَةِ : آخرت میں مِنَ : سے الْخٰسِرِيْنَ : نقصان اٹھانے والے
آج تمہارے لیے ساری پاک چیزیں حلال کر دی گئی ہیں اہل کتاب کا کھانا تمہارے لیے حلال ہے اور تمہارا کھانا اُن کے لیے اور محفوظ عورتیں بھی تمہارے لیے حلال ہیں خواہ وہ اہل ایمان کے گروہ سے ہوں یا اُن قوموں میں سے جن کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی، بشر طیکہ تم اُن کے مہر ادا کر کے نکاح میں اُن کے محافظ بنو، نہ یہ کہ آزاد شہوت رانی کرنے لگو یا چوری چھپے آشنائیاں کرو اور جو کسی نے ایمان کی روش پر چلنے سے انکار کیا تو اس کا سارا کارنامہ زندگی ضائع ہو جائے گا اور وہ آخرت میں دیوالیہ ہوگا
[ اَلْيَوْمَ : آج کے دن ] [ اُحِلَّ : حلال کیا گیا ] [ لَكُمُ : تمہارے لیے ] [ الطَّيِّبٰتُ ۭ: پاکیزہ (چیزوں ) کو ] [ وَطَعَامُ الَّذِيْنَ : اور ان کا کھانا جن کو ] [ اُوْتُوا : دی گئی ] [ الْكِتٰبَ : کتاب ] [ حِلٌّ: حلال ہے ] [ لَّكُمْ ۠: تمہارے لیے ] [ وَطَعَامُكُمْ : اور تمہارا کھانا ] [ حِلٌّ؛حلال ہے ] [ لَّهُمْ ۡ: ان کے لیے ] [ وَالْمُحْصَنٰتُ : اور خاندانی عورتیں ] [ مِنَ الْمُؤْمِنٰتِ : مسلمان عورتیں میں سے ] [ وَالْمُحْصَنٰتُ : اور خاندانی عورتیں ] [ مِنَ الَّذِيْنَ : ان میں سے جن کو ] [ اُوْتُوا : دی گئی ] [ الْكِتٰبَ : کتاب ] [ مِنْ قَبْلِكُمْ : تم سے پہلے (حلال میں تمہارے لیے )] [ اِذَآ : جب ] [ اٰتَيْتُمُوْهُنَّ : تم دو ان کو ] [ اُجُوْرَهُنَّ : ان کے حقوق ] [ مُحْصِنِيْنَ : حفاظت کرنے والا ہوتے ہوئے ] [ غَيْرَ مُسٰفِحِيْنَ : بدکاری نہ کرنے والا ہوتے ہوئے ] [ وَلَا مُتَّخِذِيْٓ اَخْدَانٍ ۭ: اور نہ ہی یاری بنانے والا ہوتے ہوئے ] [ وَمَنْ يَّكْفُرْ : اور جو انکار کرتا ہے ] [ بِالْاِيْمَانِ : ایمان کا ] [ فَقَدْ حَبِطَ : تو اکارت ہوچکے ہیں ] [ عَمَلُهٗ ۡ: اس کے عمل ] [ وَهُوَ : اور وہ ہے ] [ فِي الْاٰخِرَةِ : آخرت میں ] [ مِنَ الْخٰسِرِيْنَ : خسارہ پانے والوں میں سے ] ۝ۧ
Top