Mutaliya-e-Quran - Al-Maaida : 60
قُلْ هَلْ اُنَبِّئُكُمْ بِشَرٍّ مِّنْ ذٰلِكَ مَثُوْبَةً عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ مَنْ لَّعَنَهُ اللّٰهُ وَ غَضِبَ عَلَیْهِ وَ جَعَلَ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَ الْخَنَازِیْرَ وَ عَبَدَ الطَّاغُوْتَ١ؕ اُولٰٓئِكَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّ اَضَلُّ عَنْ سَوَآءِ السَّبِیْلِ
قُلْ : آپ کہ دیں هَلْ : کیا اُنَبِّئُكُمْ : تمہیں بتلاؤں بِشَرٍّ : بدتر مِّنْ : سے ذٰلِكَ : اس مَثُوْبَةً : ٹھکانہ (جزا) عِنْدَ : ہاں اللّٰهِ : اللہ مَنْ : جو۔ جس لَّعَنَهُ : اس پر لعنت کی اللّٰهُ : اللہ وَغَضِبَ : اور غضب کیا عَلَيْهِ : اس پر وَجَعَلَ : اور بنادیا مِنْهُمُ : ان سے الْقِرَدَةَ : بندر (جمع) وَالْخَنَازِيْرَ : اور خنزیر (جمع) وَعَبَدَ : اور غلامی الطَّاغُوْتَ : طاغوت اُولٰٓئِكَ : وہی لوگ شَرٌّ : بد ترین مَّكَانًا : درجہ میں وَّاَضَلُّ : بہت بہکے ہوئے عَنْ : سے سَوَآءِ : سیدھا السَّبِيْلِ : راستہ
پھر کہو "کیا میں اُن لوگوں کی نشاندہی کروں جن کا انجام خدا کے ہاں فاسقوں کے انجام سے بھی بدتر ہے؟ وہ جن پر خدا نے لعنت کی، جن پر اُس کا غضب ٹوٹا، جن میں سے بندر اور سور بنائے گئے، جنہوں نے طاغوت کی بندگی کی ان کا درجہ اور بھی زیادہ برا ہے اور وہ سَوَا٫ السّبیل سے بہت زیادہ بھٹکے ہوئے ہیں"
قُلْ [ آپ کہہ دیجئے ] هَلْ [ کیا ] اُنَبِّئُكُمْ [ میں خبر دوں تم لوگوں ] بِشَرٍّ مِّنْ ذٰلِكَ [ اس سے زیادہ بری چیز کی ] مَثُوْبَةً [ بطور بدلے کے ] عِنْدَ اللّٰهِ ۭ [ اللہ کے پاس ] مَنْ [ وہ لوگ ] لَّعَنَهُ [ لعنت کی جن پر ] اللّٰهُ [ اللہ نے ] وَغَضِبَ [ اور اس نے غضب کیا ] عَلَيْهِ [ جن پر ] وَجَعَلَ [ اور اس نے بنایا ] مِنْهُمُ [ جن میں سے ] الْقِرَدَةَ [ بندر ] وَالْخَـنَازِيْرَ [ اور سور ] وَعَبَدَ [ اور جنھوں نے غلامی کی ] الطَّاغُوْتَ ۭ [ طاغوت کی ] اُولٰۗىِٕكَ [ وہ لوگ ] شَرٌّ [ سب سے زیادہ برے ہیں ] مَّكَانًا [ بلحاظ ٹھکا نے کے ] وَّاَضَلُّ [ اور سب سے زیادہ بھٹکے ہوئے ہیں ] عَنْ سَوَاۗءِ السَّبِيْلِ [ درمیانی راہ سے ]
Top