Mutaliya-e-Quran - Al-Maaida : 83
وَ اِذَا سَمِعُوْا مَاۤ اُنْزِلَ اِلَى الرَّسُوْلِ تَرٰۤى اَعْیُنَهُمْ تَفِیْضُ مِنَ الدَّمْعِ مِمَّا عَرَفُوْا مِنَ الْحَقِّ١ۚ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشّٰهِدِیْنَ
وَاِذَا : اور جب سَمِعُوْا : سنتے ہیں مَآ اُنْزِلَ : جو نازل کیا گیا اِلَى : طرف الرَّسُوْلِ : رسول تَرٰٓي : تو دیکھے اَعْيُنَهُمْ : ان کی آنکھیں تَفِيْضُ : بہہ پڑتی ہیں مِنَ : سے الدَّمْعِ : آنسو مِمَّا : اس (وجہ سے) عَرَفُوْا : انہوں نے پہچان لیا مِنَ : سے۔ کو الْحَقِّ : حق يَقُوْلُوْنَ : وہ کہتے ہیں رَبَّنَآ : اے ہمارے رب اٰمَنَّا : ہم ایمان لائے فَاكْتُبْنَا : پس ہمیں لکھ لے مَعَ : ساتھ الشّٰهِدِيْنَ : گواہ (جمع)
جب وہ اس کلام کو سنتے ہیں جو رسول پر اترا ہے تو تم دیکھتے ہو کہ حق شناسی کے اثر سے اُن کی آنکھیں آنسوؤں سے تر ہو جاتی ہیں وہ بول اٹھتے ہیں کہ "پروردگار! ہم ایمان لائے، ہمارا نام گواہی دینے والوں میں لکھ لے"
وَاِذَا [ اور جب ] سَمِعُوْا [ وہ سنتے ہیں ] مَآ [ اس کو جو ] اُنْزِلَ [ اتارا گیا ] اِلَى الرَّسُوْلِ [ ان رسول کی طرف ] تَرٰٓي [ تو ، تو دیکھتا ہے ] اَعْيُنَهُمْ [ ان کی آنکھوں کو ] تَفِيْضُ [ بھر آتی ہیں ] مِنَ الدَّمْعِ [ آنسوں سے ] مِمَّا [ اس سے جو ] عَرَفُوْا [ انھوں نے پہچانا ] مِنَ الْحَـقِّ ۚ [ حق میں سے ] يَقُوْلُوْنَ [ وہ کہتے ہیں ] رَبَّنَآ [ اے ہمارے رب !] اٰمَنَّا [ ہم ایمان لائے ] فَاكْتُبْنَا [ پس تو لکھ دے ہم کو ] مَعَ الشّٰهِدِيْنَ [ گواہی دینے والوں کے ساتھ ]
Top