Mutaliya-e-Quran - Al-Maaida : 93
لَیْسَ عَلَى الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جُنَاحٌ فِیْمَا طَعِمُوْۤا اِذَا مَا اتَّقَوْا وَّ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ثُمَّ اتَّقَوْا وَّ اٰمَنُوْا ثُمَّ اتَّقَوْا وَّ اَحْسَنُوْا١ؕ وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ۠   ۧ
لَيْسَ : نہیں عَلَي : پر الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : جو لوگ ایمان لائے وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ : اور انہوں نے عمل کیے نیک جُنَاحٌ : کوئی گناہ فِيْمَا : میں۔ جو طَعِمُوْٓا : وہ کھاچکے اِذَا : جب مَا اتَّقَوْا : انہوں نے پرہیز کیا وَّاٰمَنُوْا : اور وہ ایمان لائے وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ : اور انہوں نے عمل کیے نیک ثُمَّ اتَّقَوْا : پھر وہ ڈرے وَّاٰمَنُوْا : اور ایمان لائے ثُمَّ : پھر اتَّقَوْا : وہ ڈرے وَّاَحْسَنُوْا : اور انہوں نے نیکو کاری کی وَاللّٰهُ : اور اللہ يُحِبُّ : دوست رکھتا ہے الْمُحْسِنِيْنَ : نیکو کار (جمع)
جو لوگ ایمان لے آئے اور نیک عمل کرنے لگے انہوں نے پہلے جو کچھ کھایا پیا تھا اس پر کوئی گرفت نہ ہوگی بشرطیکہ وہ آئندہ اُن چیزوں سے بچے رہیں جو حرام کی گئی ہیں اور ایمان پر ثابت قدم رہیں اور اچھے کام کریں، پھر جس جس چیز سے روکا جائے اس سے رکیں اور جو فرمان الٰہی ہو اُسے مانیں، پھر خدا ترسی کے ساتھ نیک رویہ رکھیں اللہ نیک کردار لوگوں کو پسند کرتا ہے
لَيْسَ [ نہیں ہے ] عَلَي الَّذِيْنَ [ ان پر جو ] اٰمَنُوْا [ ایمان لائے ] وَعَمِلُوا [ اور عمل کیے ] الصّٰلِحٰتِ [ نیک ] جُنَاحٌ [ کوئی گناہ ] فِيْمَا [ اس میں جو ] طَعِمُوْٓا [ کھایا پیا ] اِذَا مَا [ جبکہ وہ ، جو ] اتَّقَوْا [ انھوں نے تقوی کیا ] وَّاٰمَنُوْا [ اور ایمان لائے ] وَعَمِلُوا [ اور عمل کیے ] الصّٰلِحٰتِ [ نیک ] ثُمَّ [ پھر ] اتَّقَوْا [ انھوں نے ( مزید) تقوی کیا ] وَّاٰمَنُوْا [ اور (مزید ) ایمان لائے (یعنی پختہ کیا ) ثُمَّ [ پھر ] اتَّقَوْا (مزید ) تقوی کیا ] وَّاَحْسَنُوْا ۭ [ اور بلاکم وکاست کام کیا ] وَاللّٰهُ [ اور اللہ ] يُحِبُّ [ پسند کرتا ہے ] الْمُحْسِنِيْنَ [ بلاکم وکاست کام کرنے والوں کو ]
Top